
الیکشن 2024
خصوصی کوریج
الیکشن 2024: پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج
آٹھ فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام پانچ بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور انتخابی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا۔ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج ہی پیش کیے گئے ہیں۔
بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتیں، نئے متوقع ٹیکس اور تحریک انصاف: شہباز شریف کی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟
پاکستان میں نئے انتخابات کے بعد شہباز شریف دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کے انتخاب کے بعد ملک میں عام انتخابات سے قبل پائے جانے والی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال وقتی طور پر ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے تاہم آئندہ پانچ سال کے دوران ن لیگ کی وفاقی حکومت کے لیے پانچ بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟
آصف علی زرداری نے صدر کے عہدے کو ’علامتی‘ بنا کر اپنے لیے دوبارہ اسی منصب کا انتخاب کیوں کیا؟
آصف علی زرداری ایک بار پھر ریاست کے سربراہ بن چکے ہیں۔ وہ فوجی صدر پرویز مشرف کو گھر رخصت کر کے پہلی بار اس مسند پر سنہ 2008 میں براجمان ہوئے تھے۔لیکن اس بار آصف زرداری کے سامنے اہداف کیا ہیں اور انھوں نے دوبارہ اس ’علامتی‘ سمجھے جانے والے آئینی عہدے کو اپنے لیے کیوں چُنا؟
الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے تحریک انصاف کو کتنا نقصان پہنچا اور پی ٹی آئی خود اس کی کس حد تک ذمہ دار ہے؟
الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سُنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں درجنوں نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کا صدر پاکستان اور سینیٹ کے الیکشن پر کیا اثر ہو گا اور کیا تحریک انصاف خود بھی اس کی ذمہ دار ہے؟
شہباز شریف: ٹکراؤ کے مخالف اور اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کے حامی، نئے پاکستانی وزیرِاعظم
سنہ 1997 کے بعد جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نواز شریف ملک میں ہوں، اہل بھی ہوں، الیکشن بھی جیت جائیں مگر پھر بھی وزیراعظم نہ بنیں۔ مگر آج منظر کچھ اور تھا۔ نواز شریف قومی اسمبلی کے صرف ایک رُکن کے طور پر اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو دوسری مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنتے دیکھ رہے تھے۔




























