BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں گورنر راج: کیا اس سے صوبے میں امن قائم کیا جا سکے گا؟
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کا انتظام وفاقی حکومت کے پاس آ گیا ہے، جس کے باعث 13 برس سے قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملاً ختم ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ صوبائی حکومت شدت پسندی کے خلاف مؤثر اقدامات، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور وفاقی اداروں کے ساتھ تعاون میں ناکام رہی، جبکہ پی ٹی آئی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے گورنر راج کو سیاسی اقدام قرار دیتی ہے۔
لائیو, ایران کی سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران اس دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں میں ایران کا کوئی کردار ہے۔‘ جمعے کی شام سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے اعلان کیا کہ اس نے مملکت کے مختلف علاقوں اور بحیرہ احمر کے اوپر چار ڈرونز اور تین میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
تنقید اور اہلیت پر سوالات: وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری پانچ روز بعد ہی مستعفی
کیٹی زکریا کو منگل کے روز اپنی پہلی پریس بریفنگ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو 15 منٹ سے بھی کم وقت جاری رہی اور جس میں صحافیوں کے صرف تین سوالات لیے گئے۔ اس کے بعد کے دنوں میں وہ دفاعی پوزیشن میں رہیں اور مختلف خبر رساں اداروں کے سخت سوالات کے جواب دیتی رہیں، جن کا تعلق ان کی اہلیت اور اس منصب کے لیے ان کی تیاری سے تھا۔
راکٹ تھرسٹر اور حیران کُن رفتار: ہوا میں قلابازی لگانے والی ٹیسلا کی ’فلائنگ کار‘ میں کیا خاص ہے؟
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے سپیس ایکس کے تعاون سے ایک ایسی کار بنائی ہے جو تھرسٹرز کی مدد سے ہوا میں اچھل سکتی ہے۔ تاہم ناقدین اس کی کمرشل قدر اور عملی افادیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ریاض ایئرپورٹ حملے میں مارے گئے پاکستانی کی باجوڑ میں نماز جنازہ: ’رضوان آٹھ ماہ قبل ہی محنت مزدوری کے لیے سعودیہ گیا تھا‘
سعودی عرب کے شہر ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری کی تدفین اُن کے آبائی علاقے باجوڑ میں کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ رضوان اللہ آٹھ ماہ قبل محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے۔
کاروباری معاملات، ایپل واچ اور مسجد کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ: میر رضا علی کی موت کا معمہ اور چار اہم سوالات
کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومتِ سندھ کے حوالے کر دی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ کمیشن اس قتل سے متعلق الجھی ہوئی گتھی سلجھانے میں کامیاب رہا ہے یا نہیں۔
جرابوں اور شیمپو کی بوتلوں میں چھپائے گئے 90 زہریلے سانپ اور چھپکلیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
حکام نے پہلے اس شخص کا منشیات کا ٹیسٹ کیا جس میں کوکین کے اثرات مثبت پائے گئے۔ اس کے بعد اس مشتبہ شخص کے سوٹ کیس کو تفصیلی چیک کیا گیا۔ اگرچہ سوٹ کیس سے منشیات برآمد نہیں ہوئیں تاہم اس میں وائپرز اور ریٹل سمیت کئی زہریلے قسام کے سانپ، چھپکلیاں یہاں تک کے ایگوانا بھی موجود تھے۔
’کیمرا ہی آپ کا ہتھیار ہے‘: موت کی دھمکیوں کے باوجود جنسی تشدد کے خلاف ڈٹ جانے والی عراقی خواتین کی کہانیاں
عراق میں جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو نہ صرف معاشرتی دباؤ بلکہ قانونی تحفظ اور انصاف کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ خواتین کے مطابق، پولیس سمیت بعض ادارے ان کی شکایات پر مؤثر کارروائی نہیں کرتے، جبکہ بدنامی کے خوف سے بہت سے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ خواتین کے حقوق کی کارکنوں کا کہنا ہے کہ عراق میں خواتین کے حقوق کی صورتِ حال بدتر ہو رہی ہے اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دھمکیوں اور حملوں کا سامنا ہے۔
’محاسبات الہی‘ کا تصور کیا ہے جس کی بنیاد پر مجتبیٰ خامنہ ای ایران کو ’دنیا کی سب سے بڑی طاقت‘ قرار دیتے ہیں
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے ’اللہ کے حساب کتاب (محاسبات الہی) کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی طاقت‘ قرار دینے کے دعوے کے بعد حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع ابلاغ اور اداروں میں اِس تصور کی وضاحت کے لیے بحث شروع ہو گئی ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































