
پاکستان الیکشن 2024
A modern browser with JavaScript and a stable internet connection are required to view this interactive.
آٹھ فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی 16ویں قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ پولنگ کے اختتام کے نو گھنٹے بعد انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلانات کے ساتھ ساتھ ہی یہ صفحہ مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
نوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ سمیت پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 226 رحیم یار خان میں انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔
اپنا حلقہ نمبر انگریزی میں لکھ کر تلاش کریں
٭اس انتخابی نقشے میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے نہیں دکھائی گئے کیونکہ یہ علاقے پاکستان کے عام انتخابات کا حصہ نہیں ہیں۔
نوٹ: یہ نقشہ صرف انتخابی حلقوں کی نشاندہی کے مقصد سے بنایا گیا ہے جس کی جغرافیائی درستگی ضروری نہیں

الیکشن 2024: پاکستان کے عام انتخابات سے جڑے اہم حقائق اور سوالات
ووٹر کو ان مِٹ سیاہی کیوں لگائی جاتی ہے؟
آر ٹی ایس نہ آر ایم ایس: اس بار الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کیسے کرے گا اور یہ نیا نظام کتنا قابل بھروسہ ہے؟