BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید برفباری: مری میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند، وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے مشکلات کا شکار
پاکستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برفباری اور شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مالم جبہ میں اب تک 38 انچ، کالام میں 30 جبکہ مری میں 11.5 انچ برف پڑ چکی ہے۔ دوسری جانب خیبرپخونخوا کے علاقے تیراہ میں متوقع فوجی آپریشن کے پیش نظر نقل مکانی کرنے والے شہری جمعرات کی شب شدید برفباری میں پھنس گئے جبکہ شدید موسمی حالات کے باعث مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
سفر کے دوران نامناسب انداز میں چھونے کا الزام: وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی خودکُشی، ویڈیو پوسٹ کرنے والی خاتون گرفتار
سوشل مڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ شخص انھیں ’نامناسب طریقے سے چھو رہا تھا‘، اس لیے انھیں ایسا کرنا پڑا۔
ٹرمپ، شہباز سرگوشی، ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ’خوشگوار لمحات‘ اور ’نئے غزہ‘ کی تصاویر: ڈیوس اجلاس کے وائرل لمحات اور ملاقاتیں
سوئٹزرلینڈ کے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس دوران امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے 'بورڈ آف پیس' کا اعلان کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس میں پاکستان کی شمولیت کی دستاویزات پر دستخط کیے۔
اسلام آباد پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی چٹھہ کو حراست میں لے لیا
وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ متنازع ٹویٹ کے مقدمے میں سیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد ہائی بار ایسوسی ایشن کی وین میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ سرینا ہوٹل کے قریب پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
خلیفہ المتوکل کا قتل جس کے بعد ان کے غلام ترک سپاہی پہلے عباسی خلیفہ گر اور پھر مملوک خلیفہ بنے
مؤرخ المسعودی نے شاعرِ دربار ’البحتری‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ رات گہری ہوئی تو خلیفہ نشے میں ڈوب چکے تھے جب اچانک ایک ترک افسر بغا الصغیر اپنے دس سپاہیوں کے ساتھ تلواریں ہاتھ میں لیے تخت کی طرف بڑھے۔ اُس وقت تک خلیفہ المتوکل کے بیٹے المنتصر وہاں سے نکل چکے تھے۔
89 گیندوں کے بعد باؤنڈری: پاکستان انڈر 19 ٹیم کی زمبابوے کے خلاف کامیابی پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سُپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، لیکن پاکستان کی اس جیت سے زیادہ ہدف تک پہنچنے کے لیے اُس کی حکمت عملی پر سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈینیئل پرل قتل: احمد عمر شیخ سے خالد شیخ محمد تک وہ کردار جو اس بھیانک کھیل میں شامل رہے
القاعدہ کے سینئیر رہنما سیف العدل نے جب خالد شیخ محمد کو بتایا کہ پرل جن کے یرغمالی ہیں انھیں نہیں معلوم کہ اب پرل کے ساتھ کیا کیا جائے تو امریکہ کو سبق سکھانے پر مائل خالد شیخ ان کے قتل پر آمادہ ہو گئے۔ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’مبارک ہاتھوں پر امریکی یہودی کا خون اور اپنے ہاتھ میں اس کا کٹا ہوا سر دیکھنا چاہتے تھے۔‘
ہر سال لاکھوں کاریں تیار کرنے والا یہ چھوٹا سا ملک آٹو انڈسٹری کا بڑا کھلاڑی کیسے بنا؟
یہ چھوٹا سا ملک جس کی آبادی صرف 54 لاکھ ہے، ہر سال تقریباً 10 لاکھ کاریں تیار کرتا ہے یعنی دنیا میں فی کس سب سے زیادہ کاریں بنانے والا ملک۔
پاکستان ٹرمپ کے’بورڈ آف پیس‘ میں شامل: رُکن ممالک کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے؟
جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں بورڈ آف پیس کی باضابطہ تقریب میں شرکت کی جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شامل تھے۔ پاکستان کے اس فیصلے پر ملک میں بڑی سطح پر تنقید بھی دیکھی گئی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ’ٹرمپ اور نیتن یاہو کی صورت میں کسی قسم کا کوئی امن بورڈ قبول نہیں۔‘
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































