آزادئ صحافت: پاکستان 157 نمبر پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا بھر میں صحافتی آزادی کے لیے سرگرم صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز یا’سرحدوں سے ماورا صحافی‘ کی سال 2006 کے لیے جاری کی گئی رپورٹ میں کی جانے والی ترتیب یا رینکنگ کے مطابق فریڈم آف پریس یا صحافت کی آزادی کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر ایک سو ارسٹھ ملکوں میں سے ایک سوستاونواں ہے۔ رپورٹرز وداؤٹ بارڈز آزادی صحافت کے حوالے سے ملکوں کی سالانہ درجہ بندی سال دوہزار دو سےکر رہی ہے۔ دوہزار دو میں پاکستان کا نمبر ایک سو انیس، دوہزار تین میں گر کر ایک سو انتیس، سال دو ہزار چار میں مزید کم ہو کر ایک سو پچاس اور دو ہزار پانچ میں بھی ایک سو پچاس رہا۔ تاہم اس سال مسلسل نمبر گرنے کی وجہ سے پاکستان نے آر ایس ایف کی رینکنگ میں ایک سو ستاونویں پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ بھارت، جو سال دو ہزار پانچ میں ایک سو نویں نمبر پر تھا، اس سال آزادی صحافت کے حوالے سے اپنا ریکارڈ بہتر کر کے ایک سو پانچ نمبر پر آ گیا ہے۔ آزادی صحافت کے حوالے سے آر ایس ایف کی رینکنگ کے مطابق جنگوں اور اندرونی ریشہ دوانیوں سے تباہ حال افغانستان بھی پاکستان سے نسبتاً بہتر ریکارڈ کا حامل ہونے کے سبب ایک سو تیسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان آزادی صحافت کے حوالے سے شمالی کوریا کے علاوہ جن ملکوں سے بہر حال بہتر ریکارڈ رکھتا ہے ان میں ایران، ترکمانستان، چین، ایریٹریا، برما، سعودی عرب، نیپال، ایتھوپیا، کیوبا اور ازبکستان جیسے ممالک آتے ہیں جہاں صحافت مجموعی طور پر سرکاری کنٹرول میں ہے۔ اس برس کی رینکنگ میں عراق کا نمبر ایک سوچون ہے۔ لبنان میں جنگ کے بعد یہ ملک چھپن نمبر سے ایک سو سات نمبر پر آگیا ہے۔ صحافتی آزادی کے حوالے سے بہتر ریکارڈ کے حامل دس سر فہرست ممالک میں فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ہالینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ، سلواک ریپبلک، ایستونیہ، ہنگری اور چیک ریپبلک شامل ہیں۔ پیغمبر اسلام کے متنازعہ کارٹون شائع کرنے والے ملک ڈنمارک کا نمبر پہلے دس ممالک میں ہوتا تھا جو اس برس انیسویں نمبر پر آگیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سن دو ہزار پانچ میں متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت کے بعد بعض صحافیوں اور کارٹون بنانے والوں کو پولیس کی حفاظت میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ برطانیہ ستائیسویں جبکہ امریکہ 53 ویں نمبر پر ہیں۔گزشتہ برس برطانیہ چوبیسویں جبکہ امریکہ چوالیسویں نمبر پر تھے۔ آر ایس ایف کے مطابق آزادئ صحافت حوالے سے فرانس، امریکہ اور جاپان کا ریکارڈ اس سال اخبارات کے دفاتر پر چھاپوں، صحافیوں سے تفتیش اور نئے پریس قوانین کے باعث خراب ہوا جس کی وجہ سے فرانس جو پچھلے سال تیسویں نمبر تھا اب پینتیسویں نمبر پر ہے۔
آر ایس ایف کے مطابق آزادی صحافت کی یہ درجہ بندی صحافیوں اور نیوز میڈیا آرگنائزیشنز کو درپیش مسائل کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ ان مسائل میں پُرتشدد کارروائیاں، قید و بند اور آزادی اظہار پر پابندیاں وغیرہ شامل ہیں۔ مزید برآں پریس کو خاموش کرانے کے لیے قانون سازی، ریاستی اجارہ داری اور میڈیا ریگولیٹری باڈیز کا قیام وغیرہ کو بھی کسی ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال کا تعین کرنے کے حوالے سے خاص طور پر دیکھا جاتا ہے۔اس حوالے سے حکام کا ریاستی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا اور غیرملکی پریس کے ساتھ رویے کا بھی موازنہ کیا جاتا ہے۔ تاہم آر ایس ایف کے مطابق آزادی صحافت کی رینکنگ کا متعلقہ ممالک میں صحافت کے میعار سے کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز کی کینیڈا میں انچارج ایملی جیکوا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کے ایران اور پاکستان کے علاوہ کئ جنوبی ایشیائی ممالک سے صحافی کینیڈا کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان صحافیوں کو اظہار رائے کی آزادی میسر نہیں ہے۔ ’اگر ان صحافیوں کو ان کے اپنے ممالک میں آزادی صحافت ہو تو ان کو جلاوطنی کی زندگی نہیں گزارنی پڑے گی۔‘ |
اسی بارے میں اخبارات کو ٹی وی چینل کی اجـازت20 April, 2004 | پاکستان اسلام آباد میں میڈیا سٹی کا فیصلہ 29 October, 2004 | پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور22 November, 2004 | پاکستان ویج بورڈ تنازعہ:کمیٹی قائم13 July, 2004 | پاکستان صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ22 December, 2003 | پاکستان ایٹمی سائنسدان اور پاکستانی میڈیا27 January, 2004 | پاکستان مشرف حکومت پر تنقید03 December, 2003 | پاکستان جنرل مشرف:صحافتی پابندیاں بڑھیں03 December, 2003 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||