جرمنی، سکول فائرنگ دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی کی پولیس کا کہنا ہے کہ جرمنی کے جنوبی مغرب علاقے میں واقع ایک سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں دس طالب علم ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ ایلبرٹویل سیکینڈری سکول میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اور کارروائی کے بعد علاقے سے فرار ہوگیا۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور اسے پکڑنے کے لیے ہوا میں ہیلی کاپٹر چکر لگ رہے ہیں۔ جرمنی کی وزارت داخلہ کی ترجمان نے کہا: ’ہمیں خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس یا اس سے زیادہ ہے۔ اور ہلاک ہونے والے طالب علم ہیں۔‘ ایک مقامی اخبار کے مدیر نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ طلبہ اور دو دیگر افراد شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس سکول کے سابق طالب علم تھے۔ | اسی بارے میں الاباما فائرنگ میں دس ہلاک11 March, 2009 | آس پاس یونیورسٹی میں فائرنگ، چھ ہلاک15 February, 2008 | آس پاس امریکی سکولوں میں فائرنگ17 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||