BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 00:40 GMT 05:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی سکولوں میں فائرنگ
ورجنیا ٹیک
امریکی تعلیمی اداروں میں گزشتہ دس سال میں تشدد کے واقعات کی تاریخ۔
اپریل دو ہزار سات:ورجنیا ٹیک یونیورسٹی میں ایک شخص نے بتیس لوگ مار دیے۔
اکتوبر دو ہزار چھ: ایک بتیس سالہ شخص نے پنسِلوینیا کے ایک سکول میں پانچ بچیوں کو مار کر خود کشی کر لی۔
ستمبر دو ہزار چھ: کولاراڈو میں ایک شخص نے ایک لڑکی کو زخمی کیا اور پھر خودکشی کر لی۔ کچھ روز بعد ایک نوجوان نے وسکانسن میں اپنے ہیڈ ماسٹر کو مار دیا۔
نومبر دو ہزار پانچ: ٹینیسی میں ایک طالبعلم نے نائب پرنسپل کو ہلاک اور دو منتظمین کو زخمی کر دیا۔
مارچ دو ہزار پانچ: مِنیسوٹا میں ایک لڑکے نے نو لوگوں کو مار کر خودکشی کر لی۔
مئی دو ہزار چار: میری لینڈ کے ایک سکول میں چار لوگ فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
اپریل دو ہزار تین: ایک نوجوان نے پنسلوینیا میں اپنے ہیڈماسٹر کو مار کر خود کشی کی۔
مارچ دو ہزار ایک: کیلیفورنیا میں ایک طالب علم نے دو بچوں کو مار دیا۔
فروری دو ہزار: مِشیگن میں ایک چھ سالہ بچی اپنے ہم جماعت کی گولی کا نشانہ بنی۔
نومبر انیس سو ننانوے: نیو میکسیکو میں ایک تیرہ سالہ لڑکی اپنے ہم جماعت کی گولی کا نشانہ بنی۔
مئی انیس سو ننانوے: جارجیا میں ایک طالب علم نے چھ طالب علموں کو زخمی کر دیا۔
اپریل انیس سو ننانوے: کولاراڈو میں دو نوجوان طالب علموں نے بارہ طالب علموں اور ایک استاد کو مار کر اپنے آپ کو مار دیا۔
جون انیس سو اٹھانوے: ورجنیا کے ایک ہائی سکول میں ایک طالب علم نے دو افراد کو زخمی کر دیا۔
مئی انیس سو اٹھانوے: ایک پندرہ سالہ لڑکے نے ایک لڑکی کو یرغمال بنایا اور پھر اپنے آپ کو گولی مار دی۔
مئی انیس سو اٹھانوے: اوریگان میں ایک پندرہ سالہ بچے نے دو طالب علموں کو مار دیا۔
اپریل انیس سو اٹھانوے: پینسِلوینیا میں ایک چودہ سالہ بچے نے ایک استاد کو ہلاک اور دو طالب علموں کو مار دیا۔
مارچ انیس سو اٹھانوے: آرکنساس میں دو لڑکوں نے چار لڑکیوں اور ایک استاد کو مار دیا۔
دسمبر انیس سو ستانوے: کینٹکی میں ایک چودہ سالہ لڑکے نے تین طالب علموں کو مار دیا۔
اکتوبر انیس سو ستانوے: مِسّی سِّپی میں سولہ سالہ لڑکے نے اپنے ماں کو چھرا گھونپنے کے بعد دو طالب علموں کو ہلاک اور متعدد کو زخی کر دیا۔
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد