الاباما فائرنگ میں دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی جنوبی ریاست الابامہ کے دو شہروں میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعات میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے چار مختلف واقعات ہوئے جس کے بعد حملہ آور نے اپنی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے سیمسن شہر میں ایک پٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی اس کے بعد اس نے ایک گھر پر حملہ کیا جہاں پانچ لوگ ہلاک ہوئے۔پٹرول پمپ پر ایک عورت کو گولی لگی۔ اس کے بعد حملہ آور انیس کلومیٹر دور جنیوا شہر چلا گیا۔ پولیس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ قریبی شہر جنیوا میں ایک دکان میں مزید ہلاکتیں ہوئیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور نے دکانوں پر حملے سے پہلے کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایک موقع پر پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑی اس کی گاڑی مکجیں دے ماری جس کے بعد ان میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ رائٹرز کے مطابق جنیوا میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار کی بیوی اور بچہ بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور حملے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی۔ سیمسن دو ہزار لوگوں کی آبادی کا شہر ہے جبکہ جنیوا کی آبادی کی چار ہزار چار سو ہے۔ یہ دونوں شہر فلوریڈا کی سرحد کے قریب ہیں۔ | اسی بارے میں ’گن مین جنوبی کوریائی تھا‘17 April, 2007 | آس پاس ملکہ برطانیہ امریکہ کے دورے پر04 May, 2007 | آس پاس ورجینیا ٹیک میں تقسیمِ اسناد12 May, 2007 | آس پاس قاتل کی آخری ویڈیو19 April, 2007 | آس پاس مزوری ٹاؤن کونسل میں پانچ ہلاک08 February, 2008 | آس پاس امریکی فوجی غیر فوجی عدالت میں 20 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||