ملکہ برطانیہ امریکہ کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکہ برطانیہ 16 سال میں پہلی مرتبہ امریکہ کے دورے پرگئی ہیں جہاں انہوں نےروجینیا میں فائرنگ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ 81 سالہ برطانوی ملکہ اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ چھ روزہ دورے پر ہیں۔ یہ سرکاری دورہ واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں صدر بش کے ساتھ دو روزہ ملاقات کے ساتھ حتم ہوگا۔ جمعرات کو جب وہ امریکہ پہنچیں تو انہوں نے ہلکے کاسنی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھا۔ ملکہ کے اس سرکاری دورے کے احترام میں ورجینیا میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ورجینیا کے رچمنڈ سکوائر میں تقریباً پانچ ہزار لوگ جمع تھے اور ائر پورٹ پر برٹش ائرویز کا طیارہ اترنے پرجہاں باقاعدہ ملکہ کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’امریکہ اور برطانیہ کا رشتہ کسی عارضی اِحتلاف رائے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے‘۔ ملکہ ایلزیبتھ نےگزشتہ ماہ روجینیا ٹیک یونیورسٹی میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گزشتہ ماہ ہونے والی فائرنگ کے اس واقعہ میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ملکہ ایلیزیبتھ نے کہا ’ اس دکھ کے موقع پر میں برطانوی عوام کی جانب سے شدید دکھ کا اظہار کرتی ہوں‘۔ اس سے قبل ملکہ برطانیہ 1991 میں اس وقت امریکہ کے دورے پر گئی تھیں جب صدر بش کے والد اقتدار میں تھے۔ | اسی بارے میں دنیا کے دس امیر ترین حکمران05 May, 2006 | آس پاس ملکہ شادی میں شامل نہیں ہونگی۔23 February, 2005 | آس پاس پرنس کی علیحدگی پر قیاس آرائیاں15 April, 2007 | آس پاس شاہی عملے کا فون سننے پر تفتیش09 August, 2006 | آس پاس ’ڈبے والے‘ شاہی شادی میں 05 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||