BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 August, 2006, 05:51 GMT 10:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہی عملے کا فون سننے پر تفتیش
شہزادہ چارلس کی سرکاری رہائش گاہ نے اس واقعہ پر بیان دینے سے انکار کردیا
برطانیہ میں پولیس شاہی خاندان کے عملے کی فون کالیں خفیہ طور پر سننے کے الزامات پر ایک اخبار کے دو اہلکاروں سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ گرفتار شدہ تیسرے شخص کو رہا کردیا گیا ہے۔

ان تینوں افراد کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کے شاہی مدیر کلائیو گڈ مین بھی شامل تھے۔

گرفتارشدگان کی عمریں 35، 48 اور 50 سال ہیں اور انہیں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاریاں شہزادہ چارلس کی مواصلات کی سیکرٹری اور شہزادہ ولیم اور ہیری کے لیئے کام کرنے والے عملے کے دو ارکان کی شکایت پر کی گئی تھیں۔پولیس اب یہ جاننے کی کوشش بھی کر رہی ہے کہ آیا ملک کی دیگر نامور شخصیات اور سیاستدانوں کی فون کالیں بھی خفیہ طور پر ٹیپ تو نہیں کی جا رہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ سکیورٹی کے لیئے خطرے کا باعث ہے۔ یہ تحقیقات انسداد دہشتگردی کے شعبے کے سپرد کردی گئی ہیں۔

پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو یقین ہے کہ شاہی خاندان کے علاوہ بھی اہم شخصیات کی فون کالیں سنی جاتی رہی ہیں۔ پولیس فون کمپنیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ چار ماہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔

شہزادہ چارلس کی سرکاری رہائش گاہ نے اس واقعہ پر بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد