برطانوی مسلمانوں سے امتیازی سلوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کی پولیس میں سب سے سینئر مسلمان افسر ایک کانفرنس کے دوران مسلمانوں سے قانون نافذ کرنے والوں کے امتیازی سلوک کا انکشاف کریں گے۔ پولیس اسسٹنٹ کمشنر طارق غفور ’نیشنل بلیک پولیس ایسو سی ایشن‘ سے خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس مانچسٹر میں جمعرات تک ہوگی۔ وہ کہیں گے کہ ’روک کر تلاشی‘ اور چند ایسے ہی قوانین کی بنیاد معلومات پر نہیں بلکہ ظاہری حلیہ یا شکل و صورت پر رکھی گئی ہے۔ وہ ایک آزاد عدالتی انکوائری کا مطالبہ بھی کریں گے کہ چند مسلم نوجوان بنیاد پرستی کی طرف کیوں مائل ہورہے ہیں۔ ’دی گارڈین‘ اخبار کے مطابق طارق غفور مندوبین کو بتائیں گے ’کئی یورپی ممالک میں انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی سے متعلق قوانین مزید سخت کردیئے گئے ہیں جن کے باعث مسلمانوں کو بلا واسطہ امتیازی سلوک کا سامنا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی چند مزید کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں جو امتیاز کا باعث ہیں مثلاً ’مسافروں کے حلیے کے ریکارڈ اور روک کر تلاشی لینے میں اضافہ‘ وغیرہ۔ میٹرو پولیٹن پولیس میں طارق غفور کے ایک اور ساتھی اور مسلمان افسر چیف سپرنٹنڈنٹ علی دیزائی بھی ان سے متفق ہیں۔ علی دیزائی کا خیال ہے کہ انسداد دہشتگردی کے قوانین کا لوگوں پر ’غیر متناسب‘ اثر پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کرنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ امتیازی سلوک سے شدت پسندی کو ہوا مل رہی ہے تاہم اس پر تحقیق کی جاسکتی ہے۔ علی دیزائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ابھی ہم نہیں کہہ سکتے کہ امتیازی سلوک کی نوعیت کیا ہے اور اسی وجہ سے طارق غفور کا بھی کہنا ہے کہ شدت پسندی کے رجحان پر تحقیق کی جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا اس کا امتیازی سلوک سے تو کوئی تعلق نہیں۔ اور اگر ایسا ہے تو ہم اس سلسلے میں کیا کرسکتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں لندن میں چھاپہ، لوگوں میں تشویش07 June, 2006 | آس پاس اسلام اور مغرب میں گہری خلیج: سروے23 June, 2006 | آس پاس سات جولائی: بیسٹن سے ایک رپورٹ08 July, 2006 | آس پاس برطانیہ: نئی بارڈر فورس کا قیام23 July, 2006 | آس پاس ایشیائی نوجوان قتل: 3 پر مقدمہ25 July, 2006 | آس پاس لندن مظاہرہ: بلیئر پر تنقید 05 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||