ایشیائی نوجوان قتل: 3 پر مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ایک ایشیائی نوجوان کے قتل کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بیس سالہ شیزان عمرجی کو گزشتہ دنوں لنکاشائر کے علاقے پریسٹن میں سڑک کنارے پچاس نوجوانوں کے ایک گروہ نے لڑائی کے دوران خنجر کے وار کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ اس لڑائی میں چار مزید افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس نے تین نوجوانوں انیس سالہ لیام میکرنی اور لی مور کے علاوہ سترا سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ تین منگل کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں فسادات کے خطرے کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی تھی۔ تاہم شیزان کے خاندان نے ایشیائی برادری سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔ | اسی بارے میں ’ہلاکت نسلی تعصب کا نتیجہ‘23 July, 2006 | آس پاس برمنگھم: مسلم قبروں کی بے حرمتی04 November, 2005 | آس پاس نسلی تعصب اور ’ٹیک اویز‘17 August, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||