برمنگھم: مسلم قبروں کی بے حرمتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس برمنگھم کے ایک قبرستان میں تیس مسلم قبروں کی بے حرمتی کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو نسلی تعصب کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ قبروں کے بے حرمتی کے بعد ان پر رکھےگئے کتابچوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعہ کا تعلق برمنگھم میں گزشتہ ماہ ایشیائی اور سیاہ فام آبادی کے درمیان ہونے والے پر تشدد واقعات سے ہے۔ برمنگھم سٹی کونسل کے ترجمان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے بے مقصد اور قبیح توڑ پھوڑ قرار دیا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سب سے اہم کام ان قبروں کے کتبوں کو دوبارہ نصب کرنا ہے۔ | اسی بارے میں برمنگھم فسادات میں ایک ہلاک22 October, 2005 | پاکستان برمنگھم سٹی سینٹر کا انخلاء 09 July, 2005 | آس پاس برمنگھم: حالات معمول پر09 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||