سری لنکا:دھماکے میں دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی سری لنکا میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم دس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ دھماکے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں میں کابینہ کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔ سری لنکا میں وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ تامل ٹائیگرز نے کیا ہے۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق ’ ایل ٹی ٹی ای کے خود کش بمبار نے ماترا ضلع میں گوڈاپیٹیا کی ایک مسجد میں دھماکہ کیا ہے۔‘ ماترا دارالحکومت کولمبو سے جنوب کی طرف ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے کئی وزراء ایک مسجد میں ہورہی تقریب میں شریک ہونے گئے تھے تبھی دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق یہ تقریب عید میلاد النّبی کے موقع پر تھی اور جشن کی شکل میں جلوس مسجد کی طرف جارہا تھا۔ ملک کے وزير تیل ایچ ایم فوزی بھی جائے حادثہ پر موجود تھے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بمبار کا نشانہ دراصل وزیر تھے جو ایک جلوس کے ساتھ مسجد جارہے تھے۔’چھ وزراء وہاں تھے اور دہشتگردوں نے اس موقع کو ہمیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ صرف ایک وزیر مہندا ویجئےسیکرا زخمی ہوئے ہیں اور جائے واردات سے سات لاشیں ملی ہیں۔‘ مہندا وجئے سیکرا سری لنکا میں ڈاک اور ٹیلی کمیونیکشن کے وزیر ہیں۔ سری لنکا میں تمل باغی گزشہ کئی عشروں سے ایک علحیدہ ریاست کے لیے مسلح جد و جہد چلا رہے ہیں۔گزشتہ کچھ مہینوں میں فوج نے تامل باغیوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے اور انہیں زبردست کامیابیاں بھی ملی ہیں۔ | اسی بارے میں ’دہشتگردوں کی بزدلانہ حرکت ہے‘03 March, 2009 | آس پاس تمل ٹائیگرز، یواین رپورٹ مسترد کی 17 February, 2009 | آس پاس سری لنکا:ہسپتال پر حملہ، نو ہلاک02 February, 2009 | آس پاس ’سری لنکا، جنگ سے بچے متاثر‘31 January, 2009 | آس پاس قتل سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام13 January, 2009 | آس پاس صحافی کا جنازہ، ہزاروں شریک12 January, 2009 | آس پاس سری لنکا لڑائی بھاری جانی نقصان24 April, 2008 | آس پاس سری لنکا:52باغی اور15 فوجی ہلاک23 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||