BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 April, 2008, 07:15 GMT 12:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا لڑائی بھاری جانی نقصان
سری لنکا میں انیس تراسی سے لڑائی جاری ہے
سری لنکا کی فوج کا کہنا ہے کہ تامل باغیوں سے فائر بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد اسے ایک دن میں سب سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سری لنکا میں فوجی حکام کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں واقع جافنا کے جزیرے میں تامل باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی میں 52 باغی اور 38 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیکن تامل ٹائیگرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم ازکم سو فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ان کے سولہ افراد میں مارے گئے ہیں۔

سری لنکا فوج کے ترجمان بریگیڈیر اودھے ننیاکارا نے بی بی سی کو بتایا کہ حکام نے مزید کہا کہ مہا مالی کے علاقے میں بھی شدید لڑائی میں کم ازکم 80 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

سری لنکا میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ باغیوں کے ساتھ دو ہزار دو میں ہونے والی جنگ بندی کو باغیوں نے اسلحہ حاصل کرنے اور اپنے آپ کو منظم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک انہیں مکمل طور پر کچلنے کے لیے تیار ہیں۔

سری لنکا میں انیس سو تراسی میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں ستر ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سری لنکا فوج کے ترجمان بریگیڈیئر اودھے ننیاکارا نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی صبح شروع کی جانے والی اس کارروائی میں دو ڈویژن فوج نے حصہ لیا۔

جزیرہ نما جافنا میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جب فوج داخل ہوئے اس پر تامل باغیوں نے حملہ کر دیا۔

بریگیڈیئر ننیاکارا نے کہا کہ سرکاری فوجی آٹھ کلو میٹر وسیع محاذ پر پانچ سو میٹر تک باغیوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اندر داخل ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تامل فوج ان علاقوں میں اپنے مورچے مستحکم بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

باغیوں کی ایک ویب سائٹ نے باغیوں کی شمالی کمانڈ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ لاشیں چھوڑ کر پسپا ہو گئے ہیں۔

اس ویب سائٹ نے کہا ہے کہ باغیوں کی طرف سے سپیشل کمانڈوز نے بھی اس لڑائی حصہ لیا جس میں سری لنکا کی فوج نے ٹینکوں اور ملٹی بیرل راکٹ لانچروں کی مدد سے پیش قدمی کی کوشش کی۔

اسی علاقے میں منگل کو ہونے والی جھڑپوں کے بعد باغیوں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ایک ٹینک کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد