کولمبو بم دھماکہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کا ہدف ایک فوجی بس تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب بس ایک ایسے مصروف علاقے سے گزر رہی تھی جہاں اہم فوجی تنصیبات پائی جاتی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔ فوجی حکام کو شبہ ہے کہ اس واقعہ میں تامل ٹائیگرز ملوث ہو سکتے ہیں۔ تاہم تامل ٹائیگرز نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ بس کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ بس پر گیارہ فوجی سوار تھے۔ لیکن متاثرین میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔
جس جگہ دھماکہ وہاں قریب ہی ایک اوسط درجے کا ہوٹل نپن بھی واقع ہے، جس کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فوج اور تامل باغیوں کے درمیان لڑائی میں حالیہ مہینوں میں شدت آئی ہے۔ سری لنکا کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں رہنے والے تامل باغیوں کا مطالبہ آزادی ہے۔ انیس سو تراسی سے جاری اس لڑائی میں کم از کم ستر ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں کولمبو: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک28 November, 2007 | آس پاس سری لنکا میں خودکش بم دھماکہ 01 December, 2006 | آس پاس کولمبو میں بم دھماکہ08 August, 2006 | آس پاس حکومت نے خلاف ورزی کی ہے‘29 April, 2006 | آس پاس سری لنکا میں امن کی کوششیں27 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||