BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 December, 2006, 18:57 GMT 23:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اہم تامل مذاکرات کار وفات پا گئے
انٹن بالاسنگھم
انٹن بالاسنگھم تامل باغیوں کے اعتدال پسند رہنما سمجھے جاتے تھے
سری لنکا کے باغی تامل ٹائیگرز کے سینئر مذاکرات کار انٹن بالاسنگھم لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

سرکاری طور پر تامل ٹائیگرز کے نظریاتی رہنما اور مشیر کہلانے والے انٹن بالا سنگھم نے گزشتہ پچیس سالوں میں سری لنکا کی تامل اقلیت کے لیے بے مثال سیاسی جدوجہد کی۔ نرم گو طبیعت کے مالک بالا سنگھم سالوں تک تامل ٹائیگرز کا ’عوامی چہرہ‘ بن کر رہے۔

نومبر میں اڑسٹھ سالہ انٹن بالاسنگھم کو پتے کے کینسر کا پتہ چلا تھا اور یہ کینسر ان کے جگر، پھیپھڑوں، پیٹ اور ہڈیوں میں پھیل چکا تھا۔

تامل قوم کا درد
 اگر میری تکلیف کا میرے لوگوں کی تکالیف کے وسیع سمندر سے موازنہ کیا جائے تو میری تکلیف سمندر میں ایک کنکری کی مانند ہے
انٹن بالاسنگھم

وہ تامل ٹائیگرز کی سری لنکا کی فوج کے خلاف جنگ میں سینئر مذاکرات کار کا کردار ادا کرتے تھے اور تامل باغیوں کے اعتدال پسند رہنما سمجھے جاتے تھے۔

اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں بالاسنگھم کولمبو کے ایک اخبار میں صحافی کے طور پر کام کرتے تھے۔ بعد میں انہوں نے مترجم کی حیثیت سے برطانوی سفارتخانے میں نوکری کی۔

بالا سنگھم کے پاس برطانوی شہریت تھی اور وہ لندن میں مقیم تھے۔ حالانکہ برطانیہ تامل ٹائیگرز کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔

بالاسنگھم کا مقام
 ہم گرو کی طرح ان کی عزت کرتے تھے
تامل ٹائیگرز

بالا سنگھم تامل علیحدگی پسند تحریک کے پرامن حل کے لیے ناروے اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں کا اولین رابطہ تھے۔

تامل ٹائیگرز کے فوجی ترجمان رسایا ایلنتھریا کے بقول تامل لیڈر شپ انٹن بالاسنگھم کی اعزازی تدفین کے انتظامات کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔

تامل ترجمان نے بالاسنگھم کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک گرو کی طرح ان کی عزت کرتے تھے۔ ہم سب ان کی تصانیف پڑھتے تھے اور انہوں نے ہمیں اس جدوجہد کے لیے متحرک کیا‘۔

بالاسنگھم اور تامل لیڈر
بالاسنگھم نے تامل تحریک کے متعلق کئی کتابیس لکھیں

علالت کے دوران بالاسنگھم نے تامل باغیوں کی حامی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیماری کو ایک ذاتی سانحہ قرار دیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میری تکلیف کا میرے لوگوں کی تکالیف کے وسیع سمندر سے موازنہ کیا جائے تو میری تکلیف سمندر میں ایک کنکری کی مانند ہے‘۔

سری لنکا میں تامل علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اس سال پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد