BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر
ٹروتھ سوشل میں پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’امن کے حصول کے لیے ان دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام پانچ بجے باضابطہ طور پر 10 دنوں کے لیے جنگ بندی شروع کریں گے۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب تک نو جنگیں ختم کرواچکے ہیں اور ’یہ 10ویں ہوگی۔‘
اہم خبریں
امریکہ ایران کشیدگی: جنگ اور سفارت کاری کے درمیان چار ممکنہ منظر نامے کیا ہو سکتے ہیں
اگر مذاکرات کی کوششیں نتیجہ خیز نہ ہو سکیں تو یہ جنگ بندی محض وقت حاصل کرنے کا طریقہ ہو گی جس سے فریقین کو شاید تھوڑا سانس لینےکا موقع مل سکے گا جس دوران وہ اپنی پوزیشنوں کا جائزہ لے کر اگلے مرحلے کی تیاری کر سکیں گے۔
’ملبے سے آواز آئی کہ مجھے نکالو‘: جس شخص کی تدفین کی گئی وہ 17 دن بعد زندہ مل گیا
اتنے دن سے جاری تلاش کے بعد ملبے کے ڈھیر سے ایک شخص زندہ تو ملا لیکن وہ کوئی اور نہیں بلکہ عبدالوہاب تھے، جن کا خاندان ایک لاش کو عبدالوہاب سمجھ کر اس کی تدفین کر چکے تھے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے عقب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کیا ہوا؟
حکام کا دعویٰ ہے کہ مقامی افراد کے دعوؤں کے برعکس یہ آپریشن راتوں رات نہیں کیا گیا اور اس ضمن میں تین ماہ پہلے نوٹسز دیے گئے تھے جبکہ تجاوزارت پر مارکنگ کی گئی تھی اور بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔
قوت سماعت سے محروم افراد کا سفرِ مکہ: ’یوں محسوس ہوا جیسے میرا دل کعبہ سے جڑ گیا ہو‘
ناصر پہلی بار کعبہ کی جھلک دیکھ کر بے اختیار ہو گئے۔ ان کے کان میں لگا آلہ (کوکلیئر امپلانٹ) اردگرد موجود ہجوم کی ہلچل کو محسوس کرنے میں مددگار تھا تاہم طواف شروع کرتے ہی وہ انھوں نے اسے بند کیا تاکہ اپنی سماعت کی خاموشی کے دوران ان کی پوری توجہ دعا پر رہے۔
پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ: خلیج کی صورتحال کی وجہ سے ایل این جی پلانٹس کو گیس کی سپلائی بند ہے، وزیر توانائی اویس لغاری
پاور ڈویژن کے حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فی الوقت پاکستان میں بجلی کی طلب 18000 میگا واٹ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 13500 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، چنانچہ بجلی کی طلب اور رسد میں 4500 میگا واٹ کا فرق ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھے گا۔
’یہ سب خدا کے ہاتھ میں ہے‘: بی بی سی نے ایران کے سفر کے دوران کیا دیکھا؟
ترکی کی سرحد سے ایران کے دارالحکومت تہران کے سفر کے دوران جب ہم ایک ریستوران میں رُکے تو اُس دوران مجھے صدر ٹرمپ کی یہ دھمکی یاد آئی کہ ’آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی۔‘ بی بی سی کی نمائندہ برائے بین الاقوامی اُمور لیز ڈوسیٹ کو ایرانی شہریوں نے کیا بتایا؟
پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فوجی دستے کی سعودی عرب میں تعیناتی: غیرجانبدار ثالثی کے بیچ حالیہ عسکری تعیناتی کیا ظاہر کرتی ہے؟
پاکستان کی جانب سے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں فوجی دستے اور طیاروں کی تعیناتی اپنے وقت اور اس اقدام کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے کئی اہم سوالات کو جنم دیتی ہے۔ یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کہ آیا یہ اقدام پاکستان کے اُس کردار پر بھی ممکنہ اثرات مرتب کر سکتا ہے جس کے تحت اسے ایک ایسے ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو بظاہر تاحال تمام فریقوں (ایران اور امریکہ) کے لیے قابلِ قبول ہے؟
عاصم منیر تہران اور شہباز شریف جدہ میں: ’یہ دلچسپ ہے کہ امریکہ اب پاکستان کو واحد ثالث قرار دے رہا ہے‘
بدھ کی دوپہر پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے وفد کے ہمراہ تہران کے دورے نے بھی بہت سے لوگوں کو حیران کیا تھا۔ وہیں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ بھی شہ سرخیوں میں رہا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































