حکومت اور باغیوں میں مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ناروے کے شہر اوسلو میں سری لنکن حکام اور تامل باغیوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کی نگرانی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیے جانے سے متعلق دو روزہ بات چیت جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ اس بات چیت کی وجہ گزشتہ ماہ نیوی کے ایک قافلے پر حملے اور اس میں صلح کے نگرانوں کی ہلاکتیں ہیں۔ ناروے کے حکام نے فریقین کی جانب سے اوسلو میں بات چیت کے اس عمل میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس بات چیت کو باقاعدہ امن مذاکرات کا متبادل نہیں سمجھا جائے۔ حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان اس سال فروری میں امن مذاکرات حکومت نے ملک کے شمال مشرق میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تامل باغیوں پر ڈالی ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں تین سو افراد مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو ملک کے مشرق میں باغیوں کے زیر اثر علاقے بٹیکولا گاؤں میں بارودی سرنگ کے ایک حملے میں دس باغی ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے تھے۔ ناروے کی امداد فراہم کرنے والی وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوسلو میں دودن تک چلنے والی اس بات چیت میں عارضی صلح کی نگرانی کرنے والے افراد کے تحفظ پر زور رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت امن مذاکرات نہیں ہیں بلکہ اس کا مقصد اس انتہائی اہم مسئلے کا حل ہے۔
کولمبو میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر فریقین کی جانب سے عارضی جنگ بندی کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا تو ہی یہ بات چیت کامیاب ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیز فائر کا مشاہدہ کرنے والے بین الاقوامی مشاہدہ کار اس عارضی جنگ بندی کی نگرانی نہیں کرسکتے تو پھر یہ کہنا مشکل ہو گا کہ سری لنکا میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر کس طرح قابوپایا جا سکتا ہے۔ دوہزار دو میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی سیز فائر کے نگران افراد نے فریقین پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ | اسی بارے میں سری لنکا، امن کیلیے کوششیں24 December, 2005 | آس پاس سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک25 December, 2005 | آس پاس سری لنکا:دھماکہ اور فساد 14 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس سری لنکا، چالیس ہزار افراد بے گھر26 April, 2006 | آس پاس سری لنکا میں امن کی کوششیں27 April, 2006 | آس پاس سری لنکا:جھڑپ میں درجنوں ہلاک 11 May, 2006 | آس پاس سری لنکا: جھڑپ کے بعد مذاکرات12 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||