BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 May, 2006, 23:52 GMT 04:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا:جھڑپ میں درجنوں ہلاک
بحریہ کے اہلکار
بحریہ کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں ان کے کم سے کم 15 اہلکار ہلاک ہوئے
سری لنکا کی بحریہ نہ بتایا ہے کہ سمندری حدود میں بحریہ اور تامل باغیوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم پینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بحریہ کے ترجمان کے مطابق تامل باغیوں کی تقریباً پندرہ کشتیوں نے ایک بڑے بحری جہاز پر حملہ کیا جس پر بحریہ کے سات سو دس اہلکار سوار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جہاز کے ساتھ چلنے والی بحریہ کی ’فاسٹ اٹیک‘ کشتیوں اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور تامل باغیوں نے ایک کشتی پر خود کش حملہ کر دیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ تباہ ہونے والی اس کشتی میں بحریہ کے کم سے کم پندرہ افراد تھے۔ بحریہ کے مطابق ان کے ان اہلکاروں کے علاوہ باغیوں کے کم سے کم تیس افراد لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم باغیوں کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں ان کی طرف سے صرف چار افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ باغیوں کے مطابق جارحانہ کارروائی انہوں نے نہیں شروع کی تھی بلکہ بحریہ نے ان کی کشتیوں پر حملہ کیا تھا۔

باغیوں کے دعوے کے باوجود یورپی یونین کی طرف سے علاقے میں کام کرنے والے امن کے نگراں کہتے ہیں کہ باغیوں کی یہ کارروائی سنہ 2002 کی فائر بندی کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تامل ٹائگرز کو سمندری حدود پر کوئی حقِ ملکیت نہیں ہے۔ حکومت کے علاوہ کوئی سمندری حدود کو کنٹرول نہیں کر تا، یہ علاقہ حکومت کے ہی کنٹرول میں ہوتا ہے۔‘

امن کے ایک نگراں حملے کا نشانہ بننے والے جہاز پر سوار تھے۔ ’سری لنکا مانٹرنگ مِشن‘ کی ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ بہت سنگین ہے کیونک اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پر تشدد کارروائیوں میں اہم اضافہ کیا گیا ہے۔‘

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم امن کی نہیں بلکہ جنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔‘

اس بحری حملے کے جواب میں سری لنکا کی فضائیہ نے باغیوں کے گڑھ کِلینوچھی کے قریب بمباری کی ۔

سری لنکا میں پُر تشدد واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے اور پچھلے صرف ایک ماہ میں تقریباً دو سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد