بارودی سرنگ دھماکہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں سری لنکن بحریہ کا ایک اہلکار اور چار شہری شامل ہیں جبکہ اس دھماکے میں بحریہ کے چار ملاحوں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ ٹرنکو مالی کے ساحلی قصبے میں ہوا اور حکام نے اس دھماکے کا الزام تامل باغیوں پر لگایا ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بظاہر اس بارودی سرنگ کا نشانہ سری لنکن بحریہ کی ایک گشتی پارٹی تھی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی کے والد کمل چندرن نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ’ یہ دھماکہ کرنے والے انسان نہیں ہیں۔ یہاں ہر جانب عورتیں اور چھوٹے پچے تھے‘۔ دریں اثناء سری لنکن بحریہ کا کہنا ہے کہ تامل باغیوں اور بحریہ کے درمیان ایک سمندری جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ بحریہ کے ترجمان ڈی کے دسانائیکے کے مطابق تامل باغیوں کی کشتی سے ہماری جنگی کشتی پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں ہم نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی‘۔ کولمبو میں بی بی سی کی نمائندہ دمیتا لوتھرا کے مطابق یہ حملے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ خونریزی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی ثالث بھی تامل باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن گزشہ ماہ کے دوران ہونے والی پر تشدد کارروائیوں سے ان کی کوششیں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘25 April, 2006 | آس پاس سری لنکا:دھماکہ اور فساد 14 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس سری لنکا: بحریہ کے 15 اہلکار ہلاک07 January, 2006 | آس پاس سری لنکا: فوجیوں پر باغیوں کاحملہ27 December, 2005 | آس پاس سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک25 December, 2005 | آس پاس سری لنکا، امن کیلیے کوششیں24 December, 2005 | آس پاس سری لنکا دھماکہ، 13 فوجی ہلاک23 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||