سری لنکا: فوجیوں پر باغیوں کاحملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے شمالی علاقے جافنا کے نزدیک فوجیوں سے بھری ہوئی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے پھٹنے سے گاڑی میں سوار کم ازکم چھ فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ جافنا کے شمال مشرق میں پچیس کلومیٹر دور پلولی نامی گاؤں میں پیش آیا۔سری لنکا کے فوجی حکام کو شبہ ہے کہ یہ بارودی سرنگ تامل ٹائیگر باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی تھی۔تاہم باغیوں کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تامل ٹائیگر باغیوں نے سری لنکا کے شمالی اورمشرقی حصوں میں خودمختار ریاست کے حصول کے لئے دو دہائیوں سے مسلح جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔دوہزاردو میں مغربی ممالک کی کوششوں سے حکومت اور باغیوں کے درمیان فائربندی کا معاہدے سے ملک میں امن کی صورتحال قائم ہوئی۔ پچھلے ایک مہینے میں دونوں فریقین کی طرف سے الزام تراشی اور حملوں کی وجہ سے متنازعہ علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہاہے۔منگل کے روزجافنا میں بارودی سرنگ کا نشانہ بننے والے فوجیوں کی ہلاکت کے بعداس ماہ دوران مختلف حملوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد تیس سے تجاوز کر چکی ہے۔ مصالحت کار ممالک کو شبہ ہے کہ اگر حالیہ کشیدگی جاری رہی تودونوں فریقین کے درمیان فائربندی کا معاہدہ خطرے میں پڑ جائے گا۔جس کے نتیجےمیں سری لنکامیں ایک بار پھر بےگناہ اموات کا سلسلہ شروع ہو سکتاہے۔ | اسی بارے میں سری لنکا دھماکہ، 13 فوجی ہلاک23 December, 2005 | آس پاس سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک25 December, 2005 | آس پاس سری لنکا میں قاتلوں کی تلاش14 August, 2005 | آس پاس سری لنکا میں امن کو خطرہ13 August, 2005 | آس پاس وزیرِخارجہ سری لنکا قتل کردیے گئے12 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||