BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 August, 2005, 19:32 GMT 00:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرِخارجہ سری لنکا قتل کردیے گئے
وزیرخارجہ سری لنکا
وزیرخارجہ سری لنکا لکشمن کادرگمر
ابھی ابھی ہسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے وزیرخارجہ لکشمن کادرگمر قاتلانہ حملے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

انہیں سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک نامعلوم بندوقچی گولیوں کا نشانہ بنا دیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ کر چل بسے۔

ایک حکومتی ترجمان نے بتایا گیا ہے کہ گولیاں ان کے سر اور سینے پر لگی تھیں اور جب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تو ان کی حالت انتہائی سنگین تھی۔

لکشمن کادرگمر کی عمر 73 سال تھیاوت انہیں گزشتہ سال اپریل میں سری لنکا کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

اگرچہ ان کا تعلق تامل اقلیت سے تھا لیکن وہ لیکن ماضی میں وہ تامل ٹائیگرز سے مذاکرات کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

اب تک کسی نے ان پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن کولمبو سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پولیس اس حملے کو تامل ٹائیگر کا کام سمجھتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد