BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 August, 2005, 11:31 GMT 16:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تامل باغیوں کا ٹی وی چینل
News image
سری لنکا میں علیحدگی پسند تامل ٹائگر باغیوں نے پیر سے اپنا الگ ٹیلی وژن چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنے موقف کی ایشیا کے مختلف ممالک میں تشہیر کر سکیں۔

تامل باغیوں کے ترجمان دیا ماسٹر کے مطابق اس اسٹیشن کو نیشنل ٹیلی وژن آف تامل ایلم (تامل آزادی) کا نام دیا گیا ہے۔

سری لنکا میں حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان جنگ بندی جاری ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے تشدد کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس سے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

باغی تامل علاقوں میں خود مختاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نئے چینل سے روزانہ دو گھنٹے خبریں، تبصرے اور سری لنکا میں تاملوں کی تاریخ پر پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

یہ پروگرام انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، برما اور چین کے بعض علاقوں میں دیکھے جاسکیں گے۔

تامل باغیوں کا کہنا ہے کہ ٹی وی کی نشریات تک رسائی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں خود مختاری کے لیے جاری اپنی جدو جہد میں ہونے والی پیش رفت سے اپنے لوگوں کو آگاہ رکھنے میں دشواری ہو رہی تھی۔

دیا ماسٹر نے خبر رساں ایجنس اے پی کو بتایا کہ حکومت نے اپنے کنٹرول والے میڈیا کو جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے کے لیے جس طرح استعمال کیا، اس سے ہمیں یہ سبق ملا ہے کہ اپنے مقصد کی راہ میں پیش رفت کے لئے ایک مضبوط میڈیا نیٹورک قائم کریں تاکہ تاملوں کے نقطہ نگاہ کو عام کیا جاسکے۔

اپنے کنٹرول والے علاقوں میں تامل باغی ایک متوازی حکومت چلاتے جہاں انہوں نےاپنی پولیس فورس اور اپنی عدالتیں قائم کر رکھی ہیں۔

حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات اپریل دو ہزار تین سے معطل ہیں۔

تاملوں کی علیحدگی پسند تحریک انیس سو تراسی میں شروع ہوئی تھی جس میں اب تک ساٹھ ہزار سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد