سری لنکا میں سزائے موت بحال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے جمعہ کو ہائی کورٹ کے ایک جج کے قتل کے بعد زنا، قتل اور منشیات کی سمگلنگ کے جرائم کے لیے سزائے موت بحال کر دی ہے۔ سری لنکا میں سن انیس سو چھہتر کے بعد سے سزائے موت کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ہائی کورٹ کے جج کو ان کے محافظ سمیت اپنے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ سری لنکا میں عدالتیں مختلف مقدمات میں سزائے موت سناتی رہی ہیں جو از خود عمر قید میں تبدیل ہو جاتی تھی۔ ملک کی صدر چندریکا کماراٹنگا نے سزائے موت کی بحالی کا فیصلہ اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ سری لنکا میں پہلی بار کسی عدالتی شخصیت کو تشددکا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہلاک کئے جانے والے جج سخت فیصلے سنانے کی شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک عورت کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ ماضی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں بھی سخت سزا سنا چکے ہیں۔ انہوں نے سن دو ہزار دو میں باغی تنظیم تامل ٹائگرز کے رہنما ویلوپلائی پربھاکرن |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||