BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولمبو: امریکی سفارت خانہ کھلےگا
سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بندکردیا گیا تھا
سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بندکردیا گیا تھا
حکام کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سیکیورٹی کے حالیہ خدشات کے پیش نظر بند ہونیوالا امریکہ سفارت خانہ پیر سے کھول دیا جائے گا۔

ایک ہفتے قبل ڈاک کے ذریعے ملنے والے ایک لفافہ میں مشتبہ پاؤڈر کی وجہ سے سفارت خانے کو بند کرنا پڑا تھا اور عملے کے تمام ارکان کو عمارت خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس موقع پر امریکن سنٹر بھی جو کہ سفارت خانے کے قریب ہے، بند کردیا گیا تھا۔ اب سفارت خانے میں پیر کے روز سے حسب معمول کام شروع ہوجائے گا۔

امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں کیے جانے والے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ پاؤڈر میں اینتھرکس یا اس جیسی کوئی خطرناک جراثیمی چیز نہیں تھی۔

گزشتہ ماہ ایک مشتبہ تامل باغی خودکش بمبار نے امریکی سفارت خانے کے قریب پولیس تھانے کے پاس خود کو اڑا دیا تھا۔ امریکہ سفارت خانہ اور برطانوی ہائی کمیشن پاس پاس ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد