BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 September, 2004, 13:50 GMT 18:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ کے زخموں کی نمائش
سری لنکا میں نمائش
’زندگی کو معمول پر آنے کے لیے بہت وقت چاہیے‘
سری لنکا میں جافنا پبلک لائبریری کی الماریوں میں پانچ سو بوتلیں قرینے سے رکھی ہیں۔ دور سے وہ کسی سپر سٹور کا بوتلوں سے بھرا ہوا شیلف معلوم ہوتا ہے۔

لیکن قریب جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان بوتلوں میں مشروب کی بجائے گزشتہ دو دہائیوں میں سری لنکا کی خانہ جنگی میں تباہ ہونے والے گھروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں۔

پاس ہی بچوں کے جوتے، گڑئیں، گھریلوں ایلبموں سے حاصل کی گئی لاپتہ یا ہلاک ہو جانے والے افراد کی جلی ہوئی تصویریں اور ایسے خط پڑے ہیں جو کبھی کھلے ہی نہیں۔

وہیں پر کاغذ کے کچھ ایسے ٹکڑے بھی پڑے ہیں جن پر لفظ امید لکھا ہے۔

یہ سب کچھ اس نمائش کا حصہ ہے جو سری لنکا میں دو دہائی تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بارے میں ہے جس میں تقریباً ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

تقریباً ڈھائی سال قبل سری لنکا کی حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا جو ملک کے شمال مشرق میں اپنے لیے ایک آزاد ملک کے لیے لڑ رہے تھے ۔

اس نمائش میں پچاس سال میں پہلی بار شمالی اور جنوبی سری لنکا کے فنکار اپنے اختلافات بھلا کر جافنا میں نمائش کر رہے ہیں جہاں سب سے شدید لڑائی ہوئی تھی۔

نمائش کے انعقاد کے لیے کام کرنے والے شناتھانن تھمپاتھا رامپالائی نے بتایا کہ لائبریری میں لوگوں کے دیکھنے کے لیے رکھی اشیاء سے اندازہ ہوتا ہے فریقین زندگی کے ایک ہی تجربہ سے گزرے ہیں۔

جافنا کی پبلک لائبریری جنگ کے دوران بری طرح تباہ ہو گئی تھی اور حال ہی میں بحال کی گئی ہے۔

جافنا کا زیادہ تر علاقہ اب بھی تباہی کی تصویر پیش کرتا ہے۔ اس کے مرکزی بازار میں چند دکاندار کیلے کے پتے، مرچیں، آم وغیرہ سجائے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بازار کی ایک گلی میں ایک عورت ناریل بیچنا چاہتی ہے۔ اس کے دونوں بیٹے جنگ کی نذر ہو گئے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ان تاریک دنوں کی واپسی نہیں چاہتا لیکن زندگی کو پہلے کی طرح معمول پر آنے میں بہت وقت لگے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد