قطرینہ اور کرینہ کی دوستی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریتا کی شادی کے چرچے امریتا اروڑہ کی شکیل لداخ کے ساتھ شادی کافی چرچے میں رہی۔۔۔۔۔نہ نہ کوئی تنازعہ کی وجہ سے نہیں بلکہ بالی وڈ سٹارز کی دوستی اور ہنگاموں کی وجہ سے دوستی کرینہ کپور اور قطرینہ کے درمیان ہوئی۔ دونوں میں اتنی گہری دوستی ہوئی کہ لوگوں نے دونوں کو ہمہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرتے ہی دیکھا۔ قطرینہ کرینہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرینہ ان کا انسپریشن ہے تو کرینہ نے قطرینہ بے بی کو معصوم سی پر کشش اداکارہ کا خطاب دے دیا۔۔۔ رہی بات ہنگامہ کی ۔۔۔۔۔اب کسے پتہ تھا کہ سلمان خان اور شاہ رخ ایک ساتھ کبھی ایک ہی پروگرام میں شریک ہوں گے نہیں ناں! لیکن ایسا ہوا۔۔۔۔۔سلمان خان تو میزبان تھے ناں کیونکہ امریتا ان کی بھا بھی ملائکہ کی بہن جو ہیں۔ خیر شاہ رخ پارٹی میں تو آئے۔ دونوں خانوں کا سامنا بھی ہوا لیکن کیا مجال کہ کسی نے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرایا تک ہو۔ شاہ رخ فورا واپس چلے گئے سلمان خان صبح تین بجے تک پارٹی میں تھے لیکن جب وہ گھر جانے کے لیے باہر نکلے تو ان کی کار غائب تھی۔موقع دیکھ کر باہر میڈیا کے منتظر نمائندوں میں سے ایک نے شاہ رخ کے بارے میں چبھتا سوال پوچھ لیا۔
سلو بھیا کو وہ ناگوار گزرا لیکن کسی سے کسی طرح کا جھگڑا کیے بغیر وہ وہاں کھڑے رکشہ میں سوار ہوگئے۔ رکشہ ڈرائیور پھولے نہیں سمائے۔ سلو نے رکشہ ڈرائیور کو پیچھے بٹھایا اور خود ڈرائیو کر کے یہ جا اور وہ جا۔۔۔۔۔ ہندی بنجامن بٹن خبر یہ ہے کہ وپل شاہ ہالی وڈ فلم کیوریس کیس آف بنجامن بٹن کا ہندی ورژن ’ایکشن ری پلے‘ بنا رہے ہیں ویسے وہ یہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ( کون اتنی ہمت دکھاتا ہے ) فلم میں بریڈ پٹ کا رول اکشے کمار کریں گے اور ان کے سامنے ایشوریہ رائے ہوں گی۔ فلم اسی سال نومبر یا دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ چلیئے جنہوں نے ہالی وڈ فلم نہیں دیکھی وہ بالی وڈ فلم دیکھ لیں گے کیا فرق پڑتا ہے۔ نو انٹری
بالی وڈ کے کس سٹار میں ہمت ہے کہ وہ کنگ خان یعنی شاہ رخ کی دعوت کو ٹھکرائے یا انہیں سیٹ پر جانے سے روک سکے۔ ہاں ایسا ہوا ہے اور یہ ہمت گلوکارہ کائیلی مینوگ کے حکم پر ان کے مینجر نے کی۔ دراصل کائیلی ممبئی میں فلم ’ بلیو‘ کے تشہیری ویڈیو کے سلسلہ میں موجود تھیں۔گیت کائلی نے گایا ہے اور انہوں نے اکشے اور سنجے کے ساتھ رقص بھی کیا ہے۔ کائیلی بالی وڈ کے طریقہ کار سے واقف نہیں تھیں اس لیے جب سیٹ پر بہت سارے لوگوں کو دیکھا تو سختی سے منع کر دیا کہ کوئی بھی باہری شخص سیٹ پر موجود نہ رہے۔اب شاہ رخ خان نے جب سیٹ پر کائیلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں منع کر دیا گیا۔ کائیلی نے پیغام بھیجا کہ شوٹنگ کے بعد ملاقات ہو سکتی ہے لیکن تب تک خان ناراض۔۔۔۔۔ ایشوریہ کی ناراضگی
ایش ناراض ہیں کہ پرینکا نے ان کی اداکاری نہیں بلکہ حسن کی تعریف کی۔ کیا بتائیں: ارے پرینکا کتنی غلط بات ہے کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ایش اداکاری نہیں کر سکتیں؟ کرتی ہیں بھئی کبھی کبھی اچھی اداکاری کر ہی لیتی ہیں۔ کرن جوہر اور یو ٹی وی کا معاہدہ کنگنا نئی مدھو بالا
جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے بالی وڈ کی سب سے حسین اداکارہ کا کردار کنگنا رناوت ادا کریں گی۔ ملن لوتھریا کی فلم ’ ونس اپان اے ٹائم ‘ دراصل ممبئی کے غنڈوں کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ پھر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں مدھو بالا کہاں سے آگئیں۔ دراصل اپنے وقت کے بدنام زمانہ سمگلر حاجی مستان مرزا کو مدھو بالا سے جنون کی حد تک عشق تھا اور اسی لیے انہوں نے اپنی زندگی میں مدھو بالا کی ہم شکل ہیروئین مدھو سے شادی بھی کی تھی۔ فلم میں مستان مرزا کے عشق کی داستان ہو گی۔ فلم کے ہیرو اجے دیو گن ہیں اور فلم میں اس دور کے جوان داؤد ابراہیم کا کردار عمران ہاشمی کریں گے۔ خان کی تیاری شلپا کی اداسی
شلپا شیٹی آج کل بہت اداس ہیں۔ بزنس میں خسارہ۔۔۔نہیں۔۔۔دوست راج کندر سے نااتفاقی۔۔۔وہ بھی نہیں۔۔۔اصل وجہ یہ ہے کہ ان کی پالتو بلی مر گئی۔۔۔۔ جب کسی نے پوچھا کہ آخر اتنا اداس ہونے کی ضرورت کیا ہے تو ان کا جواب تھا کہ آپ سمجھ نہیں سکتے وہ گزشتہ بارہ برسوں سے ان کے ساتھ تھی اور ۔۔۔۔ انیل کی لمبی چھلانگ انوراگ کی مشکل عمران کا سٹنٹ
عمران خان ماموں عامر خان کی طرح پرفیکٹ اداکار بننا چاہتے ہیں شاید اسی لیے وہ اپنی ہر فلم میں اپنا سٹنٹ خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فلم ’ لک‘ میں عمران خان کو چلتے طیارے سے نیچے ٹرین پر کودنا تھا اور اس ٹرین میں بم دھماکہ کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے۔اس میں پھر عمران کو فائٹ بھی کرنی ہے۔شاٹ کے لیے جیسے ہی ہدایت کار سوہم پہنچے تو دیکھا کہ عمران خان تیار ہیں۔انہوں نے عمران کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے یہ سارا سین عمران خان نے خو دکیا۔عمران کو کون سمجھائے کہ بالی وڈ فلمیں دیکھنے والے دراصل ہیرو کو اس کے اچھے’ لُک‘ اور پرکشش پرسنالٹی کی وجہ سے چاہتے ہیں اور اگر ایسے خطرناک مناظر کرنے میں عمران کو کچھ ہو گیا تو شاید پھر انہیں کوئی نہیں پوچھےگا۔ | اسی بارے میں ’فلمی صنعت کے لیے نئی شروعات‘23 February, 2009 | فن فنکار آسکرز ہی آسکرز اور فریدہ کی لاٹری23 February, 2009 | فن فنکار ’سلم ڈاگ‘ پر ایوارڈز کی بوچھاڑ08 February, 2009 | فن فنکار باربرا کی دوستی، قطرینہ کا میک اوور02 February, 2009 | فن فنکار آسکر کا آغاز، شاہ رخ کے بال اور کنگنا کی قسمت26 January, 2009 | فن فنکار بڑے بجٹ کی فلاپ فلموں کا سال31 December, 2008 | فن فنکار شاہ رخ ایک پاور فل شخصیت22 December, 2008 | فن فنکار ڈیڑھ ہزار عامر اور دو لاکھ کے باؤنسر!15 December, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||