’سلم ڈاگ‘ پر ایوارڈز کی بوچھاڑ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں ممبئی کےمضافات میں فلمائی گئی برطانوی فلم 'سلم ڈاگ ملینئیر‘ کو بہترین فلم اور بہترین ہدایتکار سمیت سات ایوارڈز ملے ہیں۔ لندن کی شدید سردی کے باجود اداکاروں کی بڑی تعداد نے کوونٹ گارڈن پر ہونے والی تقریب میں بھر پور شرکت کی اور اداکارئیں اپنے مختصر مگر خوبصورت ملبوسات میں فوٹو گرافروں کے پوز کرتی رہیں۔ سلم ڈاگ ملینئیر کے ہدایت کار ڈینی بوئل کو بہترین ہدایتکار جبکہ کیٹ ونسلیٹ کو ’دی ریڈر‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر بہترین اداکارہ کے ایواڈز سے نوازا گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ کیٹ ونسلیٹ کو بیفٹا ایوارڈ ملا ہے۔ کیٹ ونسلیٹ کو پہلی بار 1995 میں ’سینس اینڈ سینسیبلٹی‘ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا۔ اداکار مکی رورکی کو ’دی ریسلر‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ سلم ڈاگ ملینئیر کو کل سات ایوارڈ ملے ہیں جبکہ ’کیوریس کیس آف بینجامین بٹن ‘ کو تین ایوارڈز ملے ہیں۔ آنجہانی ہیتھ لیجر کو ’دی جوکر ان دی ڈارک نائٹ‘ میں بہترین اداکاری کی بنیاد پر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بچن کی سلم ڈاگ ملینیئر پر تنقید15 January, 2009 | فن فنکار سلم ڈوگ، آسکر کے لیےنامزدگیاں22 January, 2009 | فن فنکار ’ہالی وڈ اور بالی وڈ کا عظیم ملاپ‘ 23 January, 2009 | فن فنکار ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے چار ایوارڈ12 January, 2009 | فن فنکار ڈارک نائٹ کے لیے پانچ ایوارڈز08 January, 2009 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||