ڈارک نائٹ کے لیے پانچ ایوارڈز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیٹ مین سیریز کی فلم ’دا ڈراک نائٹ‘ نے لاس اینجلس میں ہونے والے ’پیپلز چوائس ایوارڈز‘ میں پانچ ایوارڈ جیت لیے ہیں۔ امریکی عوام آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ کا انتخاب کرتے ہیں۔ ’دا ڈراک نائٹ‘ کو ان ایوارڈز میں پانچ شعبوں میں ہی نامزد کیا گیا تھا اور اس نے وہ تمام ایوارڈ حاصل کر لیے۔ ڈراک نائٹ کو بہترین فلم، بہترین ایکشن فلم، سپر ہیرو، بہترین کاسٹ کے ایوارڈ ملے۔ فلم میں بیٹ مین کا کردار ادا کرنے والے کرسچیئن بیل اور ’جوکر‘ نامی ولن کا کردار ادا کرنے والے آنجہانی آسٹریلوی اداکار ہیتھ لیجر کو بہترین اداکار جوڑی قرار دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کرسچیئن بیل نے اسے آنجہانی ہیتھ لیجر کے نام کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ’میں تمام کاسٹ کی طرف سے اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں۔ یہ ایوارڈ میں ہیتھ کے نام کرتا ہوں‘۔ دیگر ایوارڈز میں ول سمتھ کو بہترین فلمی اور ایکشن اداکار جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ ریز ویدرسپون کو بہترین فلمی اداکارہ جبکہ انجلینا جولی کو بہترین ایکشن اداکارہ چنا گیا۔ بریڈ پٹ اور کیٹ ہڈسن بالترتیب ’لیڈنگ مین‘ اور ’لیڈنگ لیڈی‘ قرار پائے۔ | اسی بارے میں امریکہ:’بیٹ مین‘ کا ریکارڈ بزنس06 August, 2008 | فن فنکار بیٹ مین کی فلم باکس آفس پر ہٹ28 July, 2008 | فن فنکار بیٹ مین فلم کی ریکارڈ آمدن20 July, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||