بیٹ مین کی فلم باکس آفس پر ہٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیٹ مین کی نئی فلم امریکہ میں باکس آفس پر کامیابی کے نت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ افسانوی کردار بیٹ مین کے کارناموں پر مبنی یہ فلم ’ڈارک نائٹ‘ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی تھی اور اس نے صرف دس دنوں سے ہی تین سو ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے سن دو ہزار چھ میں پائریٹس آف دی کیریبئن نے تین سو ملین ڈالر کا سنگ میل پار کیا تھا لیکن اس نے یہ ریکارڈ سولہ دن میں قائم کیا تھا۔ ڈارک نائٹ نے امریکہ اور کینیڈا میں اختتام ہفتہ ساڑھے پچہتر ملین ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ مزاحیہ فلم سٹیپ برادر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس فلم میں کسرچین بیل نے بیٹ مین کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہیتھ لیجر، جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں، جوکر کا کردار نبھاتے ہیں۔ فلم کے ڈسٹریبوٹر سونی کارپوریشن نے کہا ہے کہ یہ ایک شاندار شروعات ہے اور دونوں اداکاروں کے درمیان ’کیمسٹری‘ بہت زبردست تھی۔ ڈارک نائٹ نے ریلیز کے بعد کے پہلے اختتام ہفتہ میں بھی کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اب سن دو ہزار آٹھ میں امریکہ کی کامیاب ترین فلم کا رتبہ حاصل کرنے کے لیے اس پندہ ملین ڈالر کا کاروبار اور کرنا ہے۔ فی الحال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم آئرن مین ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بیٹ مین کی یہ فلم ہالی وڈ کی تاریخ کا چھ سو ملین ڈالر کا وہ ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے جو ٹائٹینک نے قائم کیا تھا۔ | اسی بارے میں بیٹ مین فلم کی ریکارڈ آمدن20 July, 2008 | فن فنکار اداکارہ ایولین کیز انتقال کرگئیں 12 July, 2008 | فن فنکار ’فرینڈز‘ بڑے پردے پر نہیں:وارنر برادرز04 July, 2008 | فن فنکار انجلینا جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں13 July, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||