BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 July, 2008, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فرینڈز‘ بڑے پردے پر نہیں:وارنر برادرز

امریکی ٹی وی سیریل’فرینڈز‘
’فرینڈز‘ کی آخری قسط کو امریکہ میں ساڑھے باون ملین افراد نے دیکھا تھا
ہالی ووڈ کے فلمساز ادارے وارنر برادرز نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے کہ مشہور امریکی ٹی وی سیریل’فرینڈز‘ کو فلمی شکل میں ڈھالا جا رہا ہے۔

باکس آفس پر ’سیکس اینڈ دا سٹی‘ کی کامیابی کے بعد یہ اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ ’فرینڈز‘ کا کاسٹ میں شامل چھ مرکزی فنکار اس ڈرامے کو فلم کی شکل دینے پر تیار ہو گئے ہیں۔

تاہم وارنر برادرز کی برطانیہ میں تشہیری ڈائریکٹر جین ٹراٹمین کا کہنا ہے کہ اس’ساری خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے‘۔

’سیکس اینڈ دا سٹی‘ نے اپنے ابتدائی ہفتے میں امریکی باکس باکس آفس پر قریباً چھپن ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ اس قسم کی فلموں کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

’فرینڈز‘ کی کاسٹ میں شامل یہ چھ فنکار جن میں جینیفر آنسٹن، کورٹنی کوکس، لیزا کڈرو، ڈیوڈ شوئمر، میتھیو پیری اور میٹ لیبلانک شامل ہیں، چار برس قبل علیحدہ ہو گئے تھے اور اس وقت سے دوبارہ ان کے اکٹھا ہونے کی خبریں گرم ہیں۔

تاہم کورٹنی کوکس کی تشہیر کے نگران جان فوگلمین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ کسی فلم کے منصوبے کے بارے میں نہیں جانتے۔ میتھیو پیری کی ترجمان کا بھی یہی کہنا ہے کہ ’اس حوالے سے کچھ نہیں ہو رہا اور یہ افواہ ہے‘۔

یاد رہے کہ ٹی وی ڈرامہ ’فرینڈز‘ کی آخری قسط کو امریکہ میں ساڑھے باون ملین افراد نے دیکھا تھا جبکہ برطانیہ میں یہ تعداد چھیاسی لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

اسی بارے میں
وینس: ملکہ برطانیہ پر فلم
03 September, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد