BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 May, 2007, 08:43 GMT 13:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الپچینو، ڈی نیرو ایک بار پھر اکٹھے
الپچینو اور رابرٹ ڈی نیرو
ڈی نیرو اور الپچینو نے فلم ’ہیٹ‘ کے دو سین میں ایک ساتھ کام کیا تھا
ہالی وڈ کے دو مقبول اداکار الپچینو اور رابرٹ ڈی نیرو اپنے فلمی کرئیرز میں دوسری مرتبہ ایک ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

اخبار ’ورائٹی‘ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا کے کرداروں پر مبنی فلم ’رائٹیئس کِل‘ نامی فلم میں دونوں اداکار کسی سیریل کلر کی تلاش میں سرگرداں پولیس سراغ رسانوں کا کردار کریں گے۔

فلم کے پروڈیوسر رینڈل ایمٹ کا کہنا ہے کہ فلم دونوں اداکاروں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیٹ‘ کے برعکس اس فلم میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ ایک ہی تسلسل میں دکھائی دیں گے۔ فلم ’ہیٹ‘ میں دونوں ایک ساتھ محض دو مناظر میں ہی نظر آئے تھے جبکہ 1974 میں ’دی گاڈ فادر پارٹ ٹو‘ میں فلم کے پردے پر دونوں کا کبھی آمنا سامنا نہیں ہوا۔

کانز فلم فیسٹیول میں فلم کی جزیات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس فلم کے معاون پروڈیوسر ایوی لرنر کا کہنا تھا کہ یہ فلمی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ فلم
’ہیٹ‘ میں دونوں نے محض دو سین ہی ایک ساتھ کیے تھے مگر اس فلم میں وہ پوری فلم میں ایک ساتھ اپنے اپنے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اطلاعات کے مطابق فلم ’رائٹیئس کِل‘ کا بجٹ ساٹھ ملین ڈالر کے قریب ہے اور فلم کی کہانی رسل گیوارٹز لکھ رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کی مقبول فلم ’انسائڈ مین‘ کی کہانی لکھی تھی۔

اس فلم کے بقیہ کرداروں کے لیے اداکاروں کا انتخاب کیا جانا ابھی باقی ہے۔

اسی بارے میں
نکول کڈمین کی جاسوسی کی کوشش
25 January, 2005 | فن فنکار
آسکر نامزدگی پر خوش ستارے
01 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد