آسکر نامزدگی پر خوش ستارے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کے لیے نامزد کیے جانے والے اداکار اگلے ماہ ہونے والی ایوارڈز کی تقریبات کے لیے جشن منا رہے ہیں۔ ان ایوارڈز کے لیے بہت سے نئے چہرے نامزد کیے گئے ہیں۔ امریکی کاؤ بوائز پر بنائی گئی فلم ’بروک بیک ماؤنٹین‘ سب سے زیادہ یعنی آٹھ ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی ہے جس میں ہیتھ لیجر کی بطور بہترین اداکار نامزدگی بھی شامل ہے۔ پہلی مرتبہ نامزد کیے جانے والے لیجر نے کہا ہے کہ ’یہ ان کے لیے ایک بڑے فخر کی بات ہے‘۔ برطانیہ کی کیرا نائٹلی نے جو کہ فلم ’پرائڈ اینڈ پریجوڈائس‘ کے لیے نامزد ہوئی ہیں کہا ہے کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ اسے سب نے پسند کیا ہے‘۔
بہترین ڈائریکٹر کے لیے جارج کلونی، ملر، پال ہگیز، اینگ لی اور سپیلبرگ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ’گڈ نائٹ، اینڈ گڈ لک‘ کے ڈائریکٹر جارج کلونی کو ’سیریانا‘ فلم میں بہترین معاون اداکار کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سپیلبرگ فلم ’میونخ‘ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں اور یہ ان کی آسکر ایورڈز میں چھٹی مرتبہ نامزدگی ہے۔ سپیلبرگ نے کہا کہ ’یہ فلم بنانے والوں کے لیے ایک ہمت افزا سال ہے‘۔ اٹھہترویں اکیڈمی ایوارڈز پانچ مارچ کو ہالی وڈ کے کوڈیک تھیٹر میں منعقد کیے جائیں گے۔ |
اسی بارے میں ’میونخ‘ میں فلسطینیوں کا قتل24 January, 2006 | فن فنکار گیشا کی کہانی فلم کے پردے پر01 January, 2006 | فن فنکار ’پہیلی‘ آسکرایوارڈ کے لیے نامزد26 September, 2005 | فن فنکار ملین ڈالر بےبی جیت گئی28 February, 2005 | فن فنکار آسکر جیتنے والی فلم پہ اعتراض28 February, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||