BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 February, 2005, 05:54 GMT 10:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملین ڈالر بےبی جیت گئی
ایوی ایٹر کی گیارہ شعبوں میں نامزدگی ہوئی تھی
ایوی ایٹر کی گیارہ شعبوں میں نامزدگی ہوئی تھی
کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم ’میلن ڈالر بے بی‘ نے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں مارٹن سکارسیسی کی فلم ’ایوی ایٹر‘ کو مات دے دی ہے۔

’ملین ڈالر بے بی‘ کو بہترین فلم کے علاوہ بہترین ہدایت کاری، بہترین اداکاری اور بہترین معاون اداکاری کے شعبوں میں بھی آسکر ایوراڈ دیے گئے۔ اس فلم کے ہدایت کار کلنٹ ایسٹ وڈ تھے جبکہ فلم میں مرکزی کردار ہلیری سوینک اور معاون اداکار کا کردار مارگن فری مین نے ادا کیا۔

مشہور اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے فلم ایوی ایٹر میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ اس فلم نے چار اور شعبوں میں بھی ایوارڈ جیتے۔
جبکہ ایوی ایٹر کی گیارہ شعبوں میں آسکر کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔

News image
کیٹ بانچٹ نے اپنی تقریر میں کیتھرین ہیپ برن کو خراج عقیدت پیش کیا

جیمی فوکس نے رے چارلس کی فلم ’رے‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ہلیری سوینک نے اپنی بہترین اداکاری پر اپنی زندگی کا دوسرا آسکر جیتا ہے۔ ملین ڈالر بے بی میں انہوں نے ایک خاتون باکسر کا کردار ادا کیا اور اس طرح انہوں نے اینٹ بینگ، کیٹ ونسلیٹ اور ایمیلڈا سٹانٹن کو مات دے دی۔

ایوارڈ جتینے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ زندگی میں انہوں نے ایسا کیا کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ٹریلر پارک کی عام سی لڑکی ہوں جس کے اپنے خواب ہیں۔‘

فری مین نے اپنی تقریر میں کلنٹ ایسٹ وڈ کا شکریہ ادا کیا اور فلم کو محنت کی لگن کا ثمر قرار دیا۔

اب تک انہیں چار مرتبہ آسکر کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے لیکن وہ پہلی دفعہ آسکر جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بلانچیٹ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا ’سرپرائز‘ اور اعزاز ہے۔ انہوں نے فلم کے ہدایت کار مارٹن سکورسیسی کو بھی خراج عقدیت پیش کیا اور کہا کہ ’ میں امید کرتی ہوں کہ میرا بیٹا ان کی بیٹی سے شادی کرئے گا۔‘

ایوایٹر کو بہتری ایڈٹنگ ، آرٹ ڈائریکٹر، لباس اور عکاسی پر بھی آسکر ایوارڈ دیے گئے۔

آشونچھوٹی فلم، بڑا پیغام
لٹل ٹیرارسٹ کے خالق کیا کہتے ہیں؟
آسکرخوش نصیب کون؟
اس برس کے آسکر ایوارڈز کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع
آشوتوش کا اعزاز
فلم لگان کےڈائیریکٹرآسکر اکیڈمی کے ووٹنگ ممبر
فلم ’لٹل ٹیررسٹ‘
مختصر کیٹگری: آسکر میں دوسری بھارتی فلم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد