ٹرنر، روتھکو کے فن پاروں کی نمائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو نامور مصوروں جے ایم ڈبلیوٹرنر اور مارکروتھکو کے فن پاروں کو لندن کی ایک نمائش میں ایک ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے کام میں پائی جانے مماثلت کو دکھایا جا سکے۔ اس ماہ لندن گیلری میں شروع ہونے والی نمائش میں دونوں کے کام میں مماثلت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اس نمائش میں ٹرنر کی اس پینٹنگ کو بھی شامل کیا جائےگا جس میں گلابی آسمان کے نیچے سرمئی سمندر دکھایا گیا ہے۔جبکہ روتھکو کی بھی چھ پینٹنگز شامل کی جا رہی ہیں۔ گیلری ٹیٹ برٹن کے ڈائرکٹر سٹیون ڈیچر کا کہنا ہے کہ ٹیٹ برٹن نے ہمیشہ ہی برطانوی فن کے مختلف ادوار کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ جوزف میلورڈ ولیم ٹرنر لندن میں پیدا ہوئے اور1789 میں 14 سال کی عمر میں رائل اکیڈمی سکولز میں داخل ہوئے۔ روسی نثراد روتھکو دس سال کی عمر میں امریکہ آئے اور ایک مشہور مصور کے طور پر ابھرے۔1958 میں انہیں مین ہٹن کے فور سیزن ریستوراں کے لیے سمندر کی کچھ تصاویر بنانے کی ذمہ داری دی گئی جنہیں کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ 1970 میں اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے کچھ فن پارے ٹیٹ گیلری کو دیے تھے۔ ٹرنر اور روتھکو کے فن پاروں کی نمائش 23 مارچ کو شروع ہوگی اور 26 جولائی تک جاری رہے گی۔ | اسی بارے میں فرانس:خاتون اوّل کی برہنہ تصویر11 April, 2008 | آس پاس ہرسٹ پیرس پورٹریٹ کے خریدار28 September, 2008 | فن فنکار مونے کا شاہکار کروڑوں میں نیلام24 June, 2008 | فن فنکار بھارتی پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت14 June, 2008 | فن فنکار عراقی فن پارے،امریکی فوجی کی نمائش 10 June, 2008 | فن فنکار قرۃ العین کا غم، مصوری پر تنازعہ 31 December, 2007 | فن فنکار چوری شدہ پینٹنگ لاکھوں میں نیلام21 November, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||