بھارتی پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے انجہانی مصور فرانسس نیوٹن سوزا کی ایک پینٹنگ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہے۔ اس ہفتے کرسٹی میں ماڈرن ساؤتھ ایشین آرٹ کی نیلامی میں سوزا کی 1955 کی پینٹنگ ’برتھ‘ ایک عشاریہ دو ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوئی ہے۔ کرسٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ اس نیلامی سے انڈین ماڈرن اور کنٹیمپرری آرٹ کے لیے عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ سوزا 2002 میں انتقال کر گئے تھے انہوں نے اپنی زندگی گوا، لندن اور نیو یارک میں گزاری۔ سوزا نے جدید فن کو تحریک دینے کے لیے با اثر ہندوستانی فنکاروں کی ایک تنظیم بنائی تھی جس کا نام ’پروگریسیو آرٹس گروپ‘ ہے۔ سنہ 1947 میں قائم ہونے والی اس تنظیم میں ایس ایچ رضا ،ایم ایف حسین ، اکبر پدماسی اور طیّب مہتہ شامل ہیں۔ ہندوستانی فن کی ناقد مدھو جین کا کہنا ہے کہ سوزا کے فن پاروں نے ہمیشہ ہی اچھی قیمت وصول کی ہے۔ | اسی بارے میں حسین کی پینٹگ فحش نہیں: عدالت 08 May, 2008 | انڈیا کتوں کو راجستھانی مصور کا خراجِ عقیدت26 June, 2007 | انڈیا حسین کی جائیداد: ضبطی کے نوٹس 07 May, 2007 | انڈیا فنونِ لطیفہ اور اخلاقی تنگ نظری 17 May, 2007 | انڈیا ’نہ فن کی قدر ہے نہ فنکار کی‘13 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||