BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 June, 2007, 13:44 GMT 18:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کتوں کو راجستھانی مصور کا خراجِ عقیدت

تصاویر میں کتوں کی مختلف خویبوں، رنگ اور چہروں کو دکھایا گیا ہے۔
تاریخ میں انسان اور کتے کے درمیان رشتوں کے ایسے سینکڑوں قصے اور کہانیاں مل جاتی ہیں جس میں کتے کو اپنے مالک کے تیئں وفادار دکھایاگیا ہے لیکن ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ایک انسان نے کتوں سے وفاداری اور ان سے اپنی محبت کی ایک انوکھی نمائش کی ہے۔

ڈاکٹر جگموہن ماتھوڈیا ایک مصور ہیں۔ انہوں نے انیس سو چورانوے سے کتوں پر پانچ سو بیاسی تصویریں بنائی ہیں جن میں پانچ ہزار سات سو چودہ سے زائد کتوں کو دکھایا گیا ہے۔

جگموہن ماتھوڈیا راجستھان کالج آف آرٹس میں لیکچرار ہیں اور وہ کتوں پرگزشتہ تیرہ برسوں سے پینٹنگ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے’میں نے پانچ سو بیاسی پینٹنگز صرف کتوں پر بنائی ہيں اور اپنی پینٹنگز میں پانچ ہزار سات سو چودہ سے زائد کتوں کو دکھایا ہے‘۔

کتوں کی وفاداری نے ان کو بے پناہ متاثر کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں’اس جدید دور ميں ہمیں انسانوں کے درمیان جفا اور دھوکے کی کئی مثالیں مل جائیں گی لیکن ایسی کوئی ایک مثال نہيں ملتی جب کسی کتے نے اپنے مالک کو دھوکہ دیا ہو‘۔

’پینٹنگز میں پانچ ہزار سات سو چودہ سے زائد کتوں کو دکھایا ہے‘

جے پور میں واقع جواہر نگر میں ان کا ایک چھوٹا سا گھر ایک’آرٹ گیلری‘ میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں کتوں کی ساری دنیا آباد ہے اور یہاں مختلف تصویروں میں کتوں کی مختلف خویبوں، رنگ اور چہروں کو دکھایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈاگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے رکن ورین شاہ کا کہنا ہے ’ ہم لوگ بہت خوش ہيں کیونکہ ایک فنکار نے تصاویر کی مدد سے ایک قابلِ تعریف کام کیا ہے‘۔ وہ مزید کہتے ہیں’میرے خیال میں کتا اس کا مستحق تھا کیونکہ آج کی تیز رفتار زندگی میں ہر ایک کو جلدی ہے لیکن کتا ہی ہے جو انسان کا اس مصروف زندگی میں بھی ساتھ دے رہا ہے‘۔

مسٹر ماتھوڈیا کتوں پر مشتمل اپنی پینٹنگز سے معاشرے میں وفاداری اور محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں لیکن ان کے اپنے پاس پالتو کتا نہيں ہے جو ان کا ساتھی بن سکے۔ تاہم ان کا کہنا ہےکہ سینکڑوں کتوں کے مختلف چہرے اور تصویریں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد