’آئین مذہبی آزادی کو تحفظ دیتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ دل کے آپریشن سے صحت یابی کے بعد عوامی زندگی میں دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے منگل کی شام اپنی رہائش گاہ پر عید میلادالنبی کے موقع پر دلی کے ایک اردو میڈیم سکول کی بچیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ہر شخص کو اپنی مرضی کے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ اور فروغ کی مکمل اجازت دیتا ہے ۔’لیکن یہ کسی کو دوسروں کے مذاہب پر تنقید اور تحقیر کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔‘ ’ملک تب تک خوشحال نہیں ہو سکتا جب تک کہ ملک کی خواتین ترقی نہیں کرتیں اور لڑکیوں کو سکول اور کالجز میں تعلیم کے مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے۔‘ وزیر اعظم نے کہا کہ اردو زبان ہندوستان کی ملی جلی ثقافت اور تہذیب کی ایک زندہ مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نےاردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور مستقبل میں بھی اس زبان کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ منموہن سنگھ کا تئیس جنوری کو دل کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد وہ دلی میں اپنی رہائش گاہ پر آرام کر رہے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں وزیر خارجہ پرنب مکھرجی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ مسٹر سنگھ صحتیابی کے بعد اب ایک بار پھر سرگرم سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور مسٹر سنگھ اس مہینے کے اواخر سے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ وہ جی- 20 کی اجلاس میں شرکت کے لیے اپریل کے اوائل میں لندن بھی جائیں گے جہاں دیگر رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر براک اوباما سے ان کی پہلی ملاقات ہونی ہے۔ ہندوستان میں اس وقت انتخابی سرگرمیاں زوروں پر ہیں اور منموہن سنگھ حکمراں کانگریس کے وزارت عظمٰی کے امیدوار ہیں۔ | اسی بارے میں منموہن سنگھ ہسپتال سے فارغ01 February, 2009 | انڈیا منموہن سنگھ کا آپریشن کامیاب24 January, 2009 | انڈیا منموہن سنگھ کا آپریشن سنیچر کو23 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||