منموہن سنگھ ہسپتال سے فارغ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے دل کے کامیاب آپریشن ایک ہفتے بعد ہسپتال سے فارغ کردیئے گئے ہیں۔ منموہن سنگھ کو اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ان کی صحت بہتر بتائی جارہی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا کام کاج سنبھالنے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھر واپس پہنچنے پر بھی وزیر اعظم کی صحت پر نظر رکھنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کرے گی۔ صحت کے مرکزی وزیر امبومنی رامادوس نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم خوش ہیں اور وہ ابھی کچھ دن آرام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا ’وزیر اعظم آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ خوش ہیں اور جاننا چاہتے تھے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔ ان کا آپریشن بالکل صحیح رہا اور وہ ابھی کچھ دن آرام کریں گے‘۔ ڈاکٹروں کے مطابق وزیر اعظم کو اپنا کام سنبھالنے میں چار سے چھ ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے منموہن سنگھ کے دل کی بائی پاس سر جری ہوئی تھی۔ انہیں دل کی شریانوں میں رکاوٹ کی تشخیص کے بعد دلی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ منموہن سنگھ کی صحت یابی تک وزیر خارجہ پرنب مکھرجی ان کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ دلی اور ممبئی کے آٹھ ڈاکٹروں کی ٹیم نے چھہتر سالہ وزیرِ اعظم کا آپریشن کیا تھا۔ منموہن سنگھ کا تقریباً انیس برس قبل بھی برطانیہ میں بائی پاس آپریشن ہو چکا ہے۔ 2003 میں بھی ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔ |
اسی بارے میں ’جنگ نہیں کارروائی چاہیے‘23 December, 2008 | انڈیا ’حملوں کے پیچھے سرکاری ایجنسی ‘06 January, 2009 | انڈیا امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر اتفاق25 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||