جموں، فوج کاجوان ہتھیارسمیت فرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جموں خطے میں فوج کا کہنا ہے کہ اس کا ایک جوان کچھ ہتھیاروں سمیت اپنے یونٹ سے فرار ہوگیا ہے۔ فرار شدہ فوجی کو پکڑنے کے لیے پولیس اور فوج نے تلاش شرع کی ہے۔ خبروں کے مطابق فرار ہونے والے فوجی کا نام ظفراللہ ہے جن کا تعلق جموں کے ڈوڈہ ضلع سے ہے۔ ظفراللہ بھارت کی بری فوج کے ایک جوان کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ جموں میں ایک پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ’ فوج نے اس بارے میں پولیس کو بتایا ہے اور فرار شدہ فوجی کو پکڑنے کے لیے ہم مشترکہ طور پر چھاپے مار رہے ہیں۔‘ پولیس کا کہنا ہے کہ فوج اپنے ہتھیاروں کی گنتی کر رہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ مذکورہ فوجی کتنا اسلحہ لیکر فرار ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ظفراللہ کا بھائی شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کا رکن ہے۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں نشر کی جارہی ہیں کہ ظفراللہ اسلحے کے ساتھ فرار ہوکر شدت پسندوں کے گروپ میں شامل ہوگئے ہیں۔ لیکن بھارتی فوج کے بریگیڈیئر گردیپ سنگھ نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ چاہے ان کا بھائی شدت پسند ہی کیوں نا ہو لیکن فی الوقت یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ جوان نے لشکر یا کسی دیگر شدت پسند تنظیم کی رکنیت اختیار کر لی ہے۔‘ | اسی بارے میں جموں: فوجی آپریشن جاری03 January, 2009 | انڈیا جموں: فوجی آپریشن، چھ ہلاک02 January, 2009 | انڈیا کشمیر، اہم شدت پسند گرفتار 22 December, 2008 | انڈیا جموں، کشمیر کے درمیان تجارت بند؟18 September, 2008 | انڈیا زمین کی دوبارہ منتقلی پر احتجاج 31 August, 2008 | انڈیا ’فوج سے اختیارات کی واپسی شروع‘26 February, 2009 | انڈیا جموں: آپریشن ختم، شدت پسند فرار09 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||