BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2009, 10:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں: آپریشن ختم، شدت پسند فرار

فائل فوٹو
آپریشن آٹھ روز تک جاری رہا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جعرات کی دیر رات فوج نے اعلان کیا کہ پونچھ کے گھنے جنگلوں میں آٹھ روز تک چلا آپریشن تو ختم ہو گیا ہے لیکن یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ وہاں چھپے ہوئے شدپ پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’گھنے جنگل اور خراب موسم کے مدنظر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ شدت پسند فرار ہونے میں کابیاب ہو گئے ہوں۔‘

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج کی جانب سے تلاشی جاری ہے۔ آٹھ دن چلے آپریشن میں فوج نے پہلے تین دنوں کے بعد چار شدت پسندوں کو مارنے کا دعوی کیا تھا، اس کے علاوہ آپریشن میں تین سکیورٹی جوان بھی مارے گئے ہیں۔ لیکن فوج کو اب تک مارے گئے شدت پسندوں کی لاشیں برآمد نہيں ہوئی ہیں۔

فوج کے ذرائع کے مطابق فوجیوں نے شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو جب اپنے قبضے میں لیا تو وہاں سے خوردنی تیل، دال، چاول اور گیس کا سلنڈر برآمد ہوا ہے جبکہ ’جن غاروں میں شدت پسند چھپے ہوئے تھے سبھی میں آنے جانے کے دو راستے تھے۔‘

یہ آپریشن یکم جنوری سے شروع ہوا تھا۔ اس سے قبل شدت پسندوں نے فوج کے دو جوانوں کو اس وقت ہلاک کر دیا تھا جب وہ علاقے کی گھیرا بندی کر رہے تھے۔ شدت پسند مارے گئے جوان کی رائفل بھی اٹھا کر لے گئے تھے۔ اس جوان کی لاش دو روز بعد برآمد ہوئی تھی۔

فوج نے یہ آپرشین اس وقت شروع کیا تھا جب انہیں یہ خبر ملی تھی کہ پونچھ کے مندھیر علاقے کے جنگلات میں جیش محمد اور لشکر طیبہ کے بعض شد پسند چھپے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
جموں: فوجی آپریشن جاری
03 January, 2009 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد