BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2008, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں : سری لنکا کا شہری گرفتار

فائل فوٹو
اس شخص کو پولیس نے سائبر کیفے میں مشتبہ سرگرمیوں کے لیے گرفتار کیا ہے
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے جموں خطے سے پولیس نے سری لنکا کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو سائبر کیفے میں مشتبہ سرگرمیوں اور شدت پسندوں کی ویب سائٹ سرف کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جموں شہر میں واقع ایک سائبر کیفے کے مالک نے پولیس کو مطلع کیا کہ ایک شخص شدت پسندوں کی ویب سائٹ سرف کر رہا ہے۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے سائبر کیفے پر چھاپا مارا اور حسن نفیز نامی شخص کو گرفتار کیا جو سری لنکا کا شہری ہے اور اس کے والدین کینیڈا میں مقیم ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حسن ایک مہینے قبل ہندوستان آیا تھا اور وہ اس دوران ایک شہر سے دوسرے شہر گھوم رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے’ اس کے پاس نہ تو ویزا ہے اور نہ ہی کوئی پاسپورٹ ہے۔‘

پولیس اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ان شدت پسندوں سے اس کی ممکنہ وابستگی کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے جن کی ویب سائٹز کی وہ سرفنگ کر رہا تھا۔

پولیس اس سلسلے میں دلی میں واقع سری لنکا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ قائم کرنے والی ہے۔

ابتدائی پوچھ گچھ سے پولیس کو یہ پتہ چلا ہے کہ یہ شخص کچھ دنوں کے لیے دلی میں بھی رکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کے ارادوں کے بارے میں مکمل جانکاری پوچھ گچھ پوری ہونے کے بعد ہی مل سکے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد