جموں: چار سکیورٹی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جموں خطے میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی صبح کا ہے اور آخری خبریں ملنے تک مڈ بھیڑ جاری تھی۔ اس واقعے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جموں میں سینیئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب بعض شدت پسندوں کا پتہ چلا تھا جن کے تعاقب کے لیے فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔ بیان کے مطابق’ اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کرنی شروع کردی جس کی زد میں دو فوجی جوان اور دو سپیشل پولیس افسر آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔‘ فوج اور پولیس کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے یہ پہلے سے خبر تھی کہ پونچھ کے تارہ والی علاقے میں شدت پسند وں نے پناہ لے رکھی ہے اس واقعے میں ابھی تک کسی شدت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں جموں: بم حملے میں 30 زخمی18 July, 2008 | انڈیا جموں: اہم شدت پسند ہلاک28 May, 2008 | انڈیا جموں: فائرنگ میں پانچ ہلاک27 August, 2008 | انڈیا جموں جھڑپ کی اصل حقیقت کیا ہے؟28 August, 2008 | انڈیا خوف زدہ گوجر جموں میں 22 August, 2008 | انڈیا کشمیر سے ہندو مزدوروں کا انخلاء17 August, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||