جموں: بم حملے میں 30 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جموں خطے کے بانہال قصبہ میں ایک بم حملے میں چار فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم تیس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر سرینگر سے نوے کلومیٹر کی دُوری پر واقع بانہال بازار میں اُس وقت پیش آیا جب سینٹرل ریزرو پولیس فورس یا سی آر پی ایف کے ایک خصوصی دستے کی گشتی گاڑی بازار میں کھڑی تھی۔ سی آر پی ایف کے ترجمان پربھاکر ترپاٹھی نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں مذکورہ فورس سے وابستہ دو افسر اور ایک جوان زخمی ہوگئے جبکہ دیگر پچیس افراد بھی ہتھ گولے کے آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی تعداد چار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے زیرزمین مسلح شدت پسندوں کا ہاتھ ہے۔ لیکن کشمیر میں سرگرم کسی بھی عسکری تنظیم نے تادم تحریر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان کے مطابق مذکورہ فورس کی جس دستے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ دراصل سرینگر-جموں شاہراہ سے امرناتھ یاترا کے لیے آنے والے ہندو عقیدتمندوں کے تحفظ کے لیے مامور تھا۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاتریوں کے لیے سہولیات تعمیر کرنے کے لیے زمین کی منتقلی سے جو احتجاجی تحریک حالیہ دنوں کشمیر میں نوروز تک جاری رہی، اس کے بعد حکام نے یاتریوں کے لیے وسیع تر حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں کشمیر میں انسداد تشدد میں سرگرم سی آر پی ایف کی کئی کمپنیوں کو بھی جموں شاہراہ پر مامور کیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے جمعہ کو شدت پسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والی سی آر پی ایف کمپنی دراصل کشمیر کے بڈگام ضلع میں تعینات ہے اور اسے عارضی طور پر یاترا کی سکیورٹی کے سلسلے میں بانہال میں تعینات کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں سرکاری اور غیر سرکاری یوم شہداء13 July, 2007 | انڈیا لاپتہ: ہزاروں اقرباء سڑکوں پر12 February, 2007 | انڈیا کشمیری ذہنی تناؤ کا شکار27 December, 2006 | انڈیا ’بیس ڈالر لے کر بم پھینکا تھا‘ 11 November, 2006 | انڈیا کشمیر: مسجد پر بم حملہ، 5 ہلاک10 November, 2006 | انڈیا جموں۔سیالکوٹ: نئی امیدیں17 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||