لاپتہ: ہزاروں اقرباء سڑکوں پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی طرف سے پچھلے سترہ سال کے دوران گمشدہ افراد کے کیسز کی از سر نو تفتیش کرنے کے اعلان سے پوری وادی میں ہلچل مچ گئی ہے اور ناُامیدی کے شکار ہزاروں لواحقین اپنے لاپتہ عزیز و اقارب کی تصاویر لیے سڑکوں پر آنے لگے ہیں۔ پیر کو شہر کے نواحی علاقے بٹہ مالو میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ مظاہرین سترہ سال سے لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے تفتیشی کارروائی تیز کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شامل ایک عمررسیدہ خاتون راحتی نے بتایا کہ بٹہ مالو اور اس کے گردونواح میں ایک درجن نوجوانوں کو حراست کے دوران لاپتہ کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا’اب سرکار کہتی ہے وہ سارے کیسیوں کی تحقیقات کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں یہ صرف اعلان نہ ہو۔ پہلے کی حکومت نے بھی ایسا ہی کچھ کہا، کیا کچھ نہیں‘۔ وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھی اور مقامی کانگریس کے نائب صدر عبدالغنی وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ اپنے وعدے پر قائم ہیں اور اس سلسلے میں اب صرف طریقہ کار وضع کرنے کی دیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ انیس سو نوے سے اب تک لاپتہ ہوئے افراد کے معاملات کی تفتیش کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کے حق
واضح رہے گزشتہ ہفتے حکومت نے اسمبلی میں یہ بتایا تھا کہ انیس سو نوے سے اب تک ایک ہزار سترہ افراد لاپتہ ہیں۔ وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے خود اسمبلی ہال میں کہا تھا کہ جو لوگ سرحد پار ہیں انہیں لاپتہ نہیں کہنا چاہیے۔ ان کو واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں خاص طور پر اے پی ڈی پی کا موقف ہے کہ دس ہزار کے قریب لوگوں کو حراست کے دوران لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ایک بڑھئی عبدالرحمٰن پڈر کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا تو فرضی تصادموں میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ایس ایس پی اور ان کے نائب سمیت سولہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شناخت اور فارینسک جانچ کے تحت ڈی این اے نمونوں کے لیے اب تک پانچ قبروں کو کھول کر ان بے گناہ کشمیری شہریوں کا لاشیں نکالی گئی ہیں جنہیں پاکستانی جنگجو بتا کر دفنا دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں جعلی جھڑپ میں ہلاکت پر احتجاج31 January, 2007 | انڈیا فرضی تصادم، 16پولیس اہلکارگرفتار 03 February, 2007 | انڈیا فرضی مقابلے، قبریں کھولنےکا کام معطل05 February, 2007 | انڈیا فرضی تصادم، پولیس اہلکارگرفتار 29 January, 2007 | انڈیا کشمیر: جھڑپ میں تین فوجی ہلاک09 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||