فرضی تصادم، پولیس اہلکارگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے کہا کہ فرضی تصادم کے ملزم دو پولیس اہلکارر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں وزیر اعلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس سب انسپکٹر فاروق احمد گڈو اور ایک پولیس ڈرائیور فاروق احمد پڈار کو عبدالرحمان پڈار کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیاگیا ہے۔ سری نگر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس فاروق خان کو اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جتنی جلد ممکن ہواس معاملے کی تفتیشی رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔ دو دیگر پولیس اہلکار کو بھی اس معاملے کی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے تاکہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے تفتیش ہوسکے۔ عبدالرحمان پڈار گزشتہ برس آٹھ دسمبر کو لا پتہ ہوئے تھے اور دوسرے ہی روز ایک تصادم میں ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے ان کی ایک پاکستانی شہری اور شدت پسند ابوحافظ کے طور پر نشاندہی کی تھی۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں جو بھی افراد غائب ہوئے ہیں ان کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔ سری نگر میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف اے بھٹ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ تلاشی کے لیے ممکن ہے منگل کے روز پڈار کی لاش کو کھود کر نکالا جائے۔ حال ہی میں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے سات برس قبل ایک فرضی تصادم میں پتھاری بل گاوں میں پانچ افراد کے قتل کے معاملےمیں پانچ فوجیوں کے خلاف ایک فردجرم داخل کیا ہے۔ | اسی بارے میں پلوامہ دھماکہ، کشمیرمیں ہڑتال14 June, 2005 | انڈیا سری نگر میں سیاستدان کا قتل03 June, 2005 | انڈیا کشمیرمیں ہڑتال سے عام زندگی متاثر17 January, 2007 | انڈیا کشمیر، جھڑپ میں فوجی ہلاک03 January, 2007 | انڈیا کشمیر میں ہزاروں کا احتجاج27 December, 2006 | انڈیا کشمیری ذہنی تناؤ کا شکار27 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||