سری نگر میں سیاستدان کا قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک مقامی سیاستدان کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے محمد اشرف بالا جو نیشنل کانفرنس پارٹی کے کونسلر تھے۔ محمد اشرف بالا کی ہلاکت کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد اشرف بالا سری نگر کے رہائشی علاقے میں چہل قدمی کر رہے تھے جب نقاب پوش عسکریت پسندوں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ محمد اشرف بالا نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ نیشنل کانفرنس کو سری نگر کی مونسپل کارپوریشن میں اکثریت حاصل ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی کونسلروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||