 |  کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے پانچ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق فوج اور مسلح شدت پسندوں میں اس وقت لڑائی چھڑ گئی جب فوج نے ضلع اننتناگ میں سوناباری گاؤں کا محاصرہ کر لیا۔ تاہم اس جھڑپ میں بھارتی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں پتہ چل سکا۔ تشدد کے ایک اور واقعے میں ایک بم پھٹ جانے سے ایک طالب علم ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعے بانڈی پورہ کے ایک سکول میں پیش آیا۔ اس دھماکے کے بارے میں حکام کی طرف سے متضاد خبر دی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ شدت پسندوں نے ایک دستی بم سکول پر پھینکا تھا جب کہ فوجی حکام نے کہا ہے کہ ایک طالب علم کوئی دھماکہ خیز مواد سکول میں لے کر گیا تھا۔
|