کشمیر: دو بھارتی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِانتظام کشمیرمیں بھارتی فوج کا ایک میجر اور ایک جوان علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر کے شمال مغرب میں کنزر کےقصبے کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب پیر کی صبح گوج نے ایک گاؤں پر تلاشی لینے کے لیے چھاپہ مارا۔ اس موقع پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں یہ دونوں فوجی مارے گئے۔ کنزر کے قریب ہی ایک قصبے میں ایک مسلح شخص نے ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ادھر کشمیرمیں ہی بھارت کی سرحدی فوج نےمیانمار سے تعلق رکھنے والے سترہ افراد کوغیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک ترجمان کے مطابق ان افراد کو جموں سے نوے کلومیٹر دور ہیرا نگر کے علاقے سےگرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے افراد میں گیارہ مرد چار عورتیں اور دو بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق بنگلہ دیشی باشندے اکثر جموں کی سرحدی علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے کوشش کرتے رہتے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ میانمار کے باشندوں کو ایسی کوشش کے دوران پکڑا گیا ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||